Wednesday , December 19 2018

ٹی آر ایس کے اقتدار میں عوام کا ہر طبقہ مشکلات سے دوچار

بانسواڑہ ۔ 2 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بانسواڑہ یافعی فنکشن ہال میں منعقدہ ضلع کانگریس مائناریٹی کمیٹی میٹنگ میں صدر ضلع اقلیتی شعبہ کانگریس سمیر احمد نے بانسواڑہ کے سینئر کانگریس قائدین کو عہدہ عطا کرتے ہوئے محمد عبدالخائق نائب سرپنچ بانسواڑہ کو سینئر کانگریس قائد ہونے پر انہیں بانسواڑہ منڈل کیلئے صدر مائناریٹی سیل کانگریس م

بانسواڑہ ۔ 2 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بانسواڑہ یافعی فنکشن ہال میں منعقدہ ضلع کانگریس مائناریٹی کمیٹی میٹنگ میں صدر ضلع اقلیتی شعبہ کانگریس سمیر احمد نے بانسواڑہ کے سینئر کانگریس قائدین کو عہدہ عطا کرتے ہوئے محمد عبدالخائق نائب سرپنچ بانسواڑہ کو سینئر کانگریس قائد ہونے پر انہیں بانسواڑہ منڈل کیلئے صدر مائناریٹی سیل کانگریس مقرر کیا اس طرح سے ضلع مائناریٹی سیل نائب صدر کی حیثیت سے محمد شہاب الدین ، بانسواڑہ منڈل نائب صدر مخدوم ، ٹاؤن صدر بانسواڑہ محمد افروز ، ٹاون مائناریٹی سیل صدر کانگریس محمد الیاس کو عہدہ دیا گیا اور انہیں توصیف نامہ عطا کئے گئے اس موقع پر پارٹی قائدین اور عوامی جلسہ سے سمیر احمد صدر ضلع اقلیتی شعبہ کانگریس نے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کے سی آر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آج ٹی آر ایس حکومت میں آکر 9 ماہ کا عرصہ گذر چکا ہے لیکن نوجوانوں کو روزگار سے مربوط کرنے کیلئے کوئی کام نہیں کیا گیا آج نوجوانوں کو مائناریٹی بنک قرض دینے کا اعلان کرتے ہی یہ نوجوان اپنے روزگار کیلئے بنک سے قرض حاصل کرنے کیلئے بنکوں کے چکر لگارہے ہیں آج نوجوانوں کو کڑی دھوپ میں بنکوں کے چکر لگانے کے باوجود بھی انہیں قرض حاصل نہیں ہورہا ہے اور مایوسی پائی جارہی ہے ۔ دوسری طرف ٹی آر ایس حکومت آسرا اسکیم کے تحت موضعات میں تمام مستحق کو وظائف کی اجرائی میں ناکام دیکھا جارہا ہے اسکولی طلباء و طالبات کو اسکالر شپ بھی جاری نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے بھی طلباء میں کافی مشکلات پیش آرہی ہے جن کو تقریباً 2 سال سے اسکالر شپ حاصل نہیں ہوئی ۔ مسٹر سمیر احمد صدر ضلع اقلیتی کانگریس نے کہا کہ ریاستی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوگئی ہے انتخابات سے قبل کئے گئے تمام وعدے کی عمل آوری نہیں کی جارہی ہے اس طرح سے دوسری طرف غریب بے گھر افراد کو پٹہ فراہم کیا گیا لیکن اراضی اور مکانوں کیلئے تعمیری اور اور ناہی ہاوزنگ لون مہیا کیا گیا ۔ کے سی آر نے غریب عوام کو دو بیڈروم والے پختہ مکانات فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا اس طرح سے کسی ایک غریب کو بھی مکان فراہم نہیں کیا گیا اس طرح سے ان تمام کاموں کیلئے آج غریب عوام می سیوا ، زیراکس سنٹر ، بنک اور سرکاری دفتروں کے چکر لگاتے ہوئے پریشان ہورہے ہیں ۔ اس طرح سے کانگریس پارٹی اپنے اقتدار میں غریب کو مکانات فراہم کئے اور کانگریس حکومت نے ہاوزنگ اسکیم کے تحت غریبوں کو مکانات فراہم کرتے ہوئے ملک میں مقام حاصل کیا اور آج شادی مبارک اسکیم میں غریب مستحق لڑکیوں کو حکومت تلنگانہ 51,000/- ہزار روپئے امداد کرنے کا اعلان کیا یہاں پر بھی غریب عوام کو دفتروں کے چکر لگاتے دیکھا جارہا ہے سرکاری عہدیداروں کی قواعد کے نام پر درخواست گذاروں کو ہراساں کرنے کی شکایت عام ہے اس طرح سے شادی مبارک اسکیم کے درخواست گذاروں کو پریشانی سے دوچار ہونا پڑرہا ہے اس موقع پر نو منتخبہ تمام کانگریس قائدین مائناریٹی سیل کی گلپوشی و شالپوشی کرتے ہوئے توصیف نامہ حوالہ کیا گیا اس اجلاس میں شریک کے بالراج حلقہ اسمبلی بانسواڑہ انچارج ، سرینواس یادو ضلع لائبریرین، ونئے کمار سابقہ مارکیٹنگ چیرمین ، عثمان بن علی اسٹیٹ ڈائرکٹر مائناریٹی ، حبیب ضلع نائب صدر ، کوٹگیر شاہد ، منڈل وانی باری ، علی بن عبداللہ سابقہ ضلع معاون ، ایچ سرینواس ریڈی سنگل ونڈو سابقہ چیرمین ، عظیم الدین ، محمد مخدوم ، محمد افروز ، محمد اقبال کے علاوہ کئی کانگریسی قائدین موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT