Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس کے انتخابی منشور سے متعلق تبادلہ خیال

ٹی آر ایس کے انتخابی منشور سے متعلق تبادلہ خیال

چندر شیکھر راؤ کی قیام گاہ پر پارٹی قائدین کا اجلاس

چندر شیکھر راؤ کی قیام گاہ پر پارٹی قائدین کا اجلاس

حیدرآباد۔/3اپریل، ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے سینئر قائدین کا اجلاس آج پارٹی سربراہ چندر شیکھر راؤ کی قیامگاہ پر منعقد ہوا جس میں تازہ ترین سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ انتخابی منشور اور امیدواروں کے ناموں کو قطعیت جیسے اہم اُمور پر بات چیت کی گئی۔ حالیہ اوپینین پول کے پس منظر میں ٹی آر ایس قائدین کی یہ ملاقات اہمیت کی حامل ہے۔ اجلاس میں مختلف جماعتوں کے درمیان انتخابی مفاہمت کے سلسلہ میں جاری بات چیت اور تلنگانہ کے نتائج پر اس کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پارٹی امیدواروں کی پہلی فہرست کل جمعہ کو جاری کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے جس میں پارٹی کے موجودہ ارکان اسمبلی کے نام شامل ہوں گے۔ فی الوقت پارٹی کے پاس 29ارکان اسمبلی ہیں جن میں حالیہ عرصہ میں کانگریس اور تلگودیشم سے شمولیت اختیار کرنے والے ارکان اسمبلی بھی شامل ہیں۔ پارٹی نے تمام سیٹنگ ارکان کو دوبارہ ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کانگریس پارٹی کی جانب سے امیدواروں کی فہرست کی اجرائی کے بعد ہی ٹی آر ایس اپنی دوسری فہرست جاری کرے گی۔ بتایا جاتا ہے کہ کے سی آر نے قائدین کو مختلف اضلاع سے پارٹی کے حق میں موصولہ رپورٹس سے بھی واقف کرایا۔

TOPPOPULARRECENT