Tuesday , September 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ٹی آر ایس کے انتخابی وعدوں پر عمل آوری

ٹی آر ایس کے انتخابی وعدوں پر عمل آوری

بانسواڑہ۔ 9جولائی( سیاست نیوز) بانسواڑہ پوچارام سرینواس ریڈی وزیر زراعت کی قیام گاہ پر پریس کانفرنس کے دوران ضلع زیڈ پی ٹی سی ممبر گنگا دھر نے صحافیوں کو بتلایا کہ ٹی آر ایس پارٹی اپنی کامیابی کیلئے انتخابی جلسوں میں جو عوام سے کئے گئے وعدوں پر ضرور عمل آوری کرے گی اور بہت جلد ان تمام ترقیاتی کاموں کو انجام دے دی ۔ مسٹر گنگا دھر نے کہ

بانسواڑہ۔ 9جولائی( سیاست نیوز) بانسواڑہ پوچارام سرینواس ریڈی وزیر زراعت کی قیام گاہ پر پریس کانفرنس کے دوران ضلع زیڈ پی ٹی سی ممبر گنگا دھر نے صحافیوں کو بتلایا کہ ٹی آر ایس پارٹی اپنی کامیابی کیلئے انتخابی جلسوں میں جو عوام سے کئے گئے وعدوں پر ضرور عمل آوری کرے گی اور بہت جلد ان تمام ترقیاتی کاموں کو انجام دے دی ۔ مسٹر گنگا دھر نے کہا کہ منڈل پریشد اور ضلع پریشد کے انتخابات میں ٹی آر ایس پارٹی نے شاندار کامیابیحاصل کی ہے اور عوام نے فیصلہ کن ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے ٹی آر ایس پارٹی سربراہ چندرا شیکھر راؤ کے ہاتھ مضبوط کرتے ہوئے انہیں تلنگانہ ریاست کا پہلا چیف منسٹر بنایا ۔ اسلئے اب ہماری ذمہ داری ہے کہ عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کیا جائے گا۔ مسٹر گنگا دھر نے کہا کہ ریاست تلنگانہ جدید حکومت اور ریاستی وزیر زراعت مسٹر پوچارام سرینواس ریڈی نے اپنی زیرنگرانی مسلم قائدین کو بھی موقع دیتے ہوئے کئی مقامات پر عہدہ دیا ۔ اس طرح سے بانسواڑہ منڈل پریشد صدرنشین عہدے کیلئے ریشما بیگم زوجہ محمد اعجاز کو بانسواڑہ منڈل پریشد صدرنشین بنایا گیا ۔ دوسری طرف ضلع پریشد معاون ممبر کی حیثیت سے محمد علیم الدین ( بابا) کو منتخب کیا گیا ۔ مسٹر گنگا دھر نے کہاکہ ٹیآر ایس پارٹی اس وقت تمام طبقات کے ساتھ ملکر کام کرے گی اور تمام طبقات کو عہدہ دینے پُرعزم ہے ۔ اس طرح ریاست تلنگانہ حکومت چیف منسٹر مسٹر چندرا شیکھر راؤ بھی تلنگانہ ریاست کو ترقی یافتہ بنانا چاہتی ہیں اور کسانوں سے کئے گئے وعدے ‘ بینک قرضہ جات کی معافی کا بھی بہت جلد فیصلہ کیا جائے گا ۔ اس موقع پر محمد اعجاز ‘ محمد علیم الدین ( بابا ) ‘ ڈاکٹر انجی ریڈی ‘ کرشنا ریڈی موجود تھے ۔ ان کی کامیابی پر عوام سے بھی شکریہ ادا کیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT