Sunday , June 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ٹی آر ایس کے اہم لیڈروں کا اجلاس

ٹی آر ایس کے اہم لیڈروں کا اجلاس

ٹی آر ایس اور تلگودیشم کارکنوں کی کانگریس میں شمولیت

ٹی آر ایس اور تلگودیشم کارکنوں کی کانگریس میں شمولیت
مد ہو ل /2 اپر یل ( سیاست ڈسڑکٹ نیوز ) حلقہ مد ہول کے موضع باسر میں ٹی آر ایس ، ٹی ڈی پی ، بی جے پی پا رٹی کے سینکڑوں کارکنان نے مسٹرجی وٹھل ریڈی مارکیٹ کمیٹی چیر مین بھینسہ و امیدوار ایم ایل اے مدہول کی موجودگی میں آج کا نگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی جن میں قابل ذکر اے ٹی ایم رمیش کو آپر یٹیو سو سا ئٹی وائس چیرمین، ملکنا منسا لاج بھی کا نگریس پارٹی میں شامل ہے جس سے باسر میں غیر معمولی کا نگریس پارٹی مضبوط ہو گئی۔ جی وٹھل ریڈی نے کا نگریس پارٹی میں شامل ہونے والے افراد کو مبارک باد دیتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

بعدا زاں اخباری نمائندوں سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ کا نگریس پارٹی غریب و متوسط افراد کوکئی ایک اسکیمات کے ذریعہ فائدہ پہنچا رہی ہے جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ انہوں نے اپنی بات کوجاری رکھتے ہوئے کہاکہ محترمہ سو نیا گا ندھی نے بڑی ہی بہادری کے ساتھ علحدہ تلنگانہ کا اعلان کر دیا جو قابل ستائش ہے۔ انہوں نے آند ھرائی عوا م کے مقابل تلنگانہ کی عوام کے جذ بات کی قدرکی ہے اس موقع پر مسٹر لکشمی نرسہا گوڑ امیدوار زیڈ پی ٹی سی ، سو ریم ریڈی کو آ پریٹیو چیر مین ، جناب افروز خان کا نگریس پارٹی صدر مد ہول منڈل کے علاوہ کا نگریس پارٹی کے سابقہ سر پنج مسٹر رمیش باسر اورکئی کانگریسی قائدین موجو دتھے ۔

TOPPOPULARRECENT