Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس کے جلسہ کیلئے تمام تیاریاں آخری مراحل میںداخل

ٹی آر ایس کے جلسہ کیلئے تمام تیاریاں آخری مراحل میںداخل

حیدرآباد23اپریل(سیاست ڈاٹ کام) تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آر ایس کے 27اپریل کو منعقدہونے والے جلسہ کے لئے تمام تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔یہ جلسہ ضلع ورنگل کے ہنمکنڈہ کے پرکاش ریڈی پیٹ میں منعقد کیا جارہا ہے جس کے انتظامات جنگی خطوط پر کئے جارہے ہیں۔ٹی آر ایس کے وزرا ، عوامی نمائندوں اور اہم لیڈروں نے مختلف مقامات پر مزدوری کرتے ہوئے اس جلسہ کے لئے رقم جمع کی۔نائب وزیراعلی کڈیم سری ہری اور وزیر فائنانس ای راجندر نے انتظامات کا تفصیلی طورپر جائزہ لیا۔ اس موقع پر جلسہ کے سلسلہ میں تشہیری رتھ کا بھی آغاز کیا گیا۔جلسہ کے انتظامات کے سلسلہ میں 13کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔جلسہ میں شرکت کر نے والوں کے لئے مناسب طورپر پارکنگ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ ای راجندر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ تلنگانہ تحریک کی طرح اس جلسہ کو کامیاب بنائیں۔

TOPPOPULARRECENT