Saturday , October 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ٹی آر ایس کے دور اقتدار میں ترقیاتی اقدام مثالی

ٹی آر ایس کے دور اقتدار میں ترقیاتی اقدام مثالی

نظام آباد ۔ 25 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ضلع نظام آباد کے کوٹگیر میں تعمیر کئے گئے 40 ڈبل بیڈروم کا آج ریاستی وزیر ہائوزنگ اندرا کرن ریڈی کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا ۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے مخاطب کرتے ہوئے مسٹر پوچارام سرینواس ریڈی نے کہا کہ ضلع نظام آباد میں سب سے پہلے ڈبل بیڈ روم کی تعمیر کوٹگیر منڈل کے تملا گڑگی موضع میں انجام دی گئی اور یہ ایک مثالی اقدام ہے ۔ ٹی آرایس کے دور حکومت میں مثالی کارناموں کو انجام دیا جارہا ہے اور دیگر ریاستوں سے تعلق رکھنے والے عہدیدار ریاستی حکومت کی جانب سے انجام دی جانے والی ترقی کے بارے میں تحقیقات کررہی ہے آزادی کے 70 سال کے بعد بھی آج بھی غریب افراد کو رہنے کیلئے گھر میسر نہیں ہے ۔ ان حالات کو دیکھتے ہوئے حکومت کے تمام افراد کو ڈبل بیڈ روم کی منظوری کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کرتے ہوئے ضلع میں ڈبل بیڈروم کی تعمیر انجام دی جارہی ہے اور استفادہ کنندگان سے کسی قسم کے روپئے وصول کئے بغیر ہی بانسواڑہ حلقہ اسمبلی میں 3 ہزار امکنہ جات صد فیصد سبسیڈی پر تعمیر کئے جارہے ہیں اور تمام دیہاتوں میں امکنہ جات کی تعمیر کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT