Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس کے منشور پر من و عن عمل آوری کا تیقن

ٹی آر ایس کے منشور پر من و عن عمل آوری کا تیقن

علحدہ تلنگانہ تحریک میں سی پی آئی کے رول کی ستائش، کے سی آر سے سی پی آئی وفد کی ملاقات

علحدہ تلنگانہ تحریک میں سی پی آئی کے رول کی ستائش، کے سی آر سے سی پی آئی وفد کی ملاقات

حیدرآباد۔/24مئی، ( سیاست نیوز) سی پی آئی کے ایک وفد نے آج صدر ٹی آر ایس چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کی اور انہیں پارٹی کی کامیابی اور تشکیل حکومت کیلئے مبارکباد پیش کی۔ ریاستی سکریٹری ڈاکٹر کے نارائنا اور سابق فلور لیڈر چاڈا وینکٹ ریڈی نے کے سی آر سے ان کی قیامگاہ پر ملاقات کی۔ بتایا جاتا ہے کہ سی پی آئی قائدین نے تشکیل حکومت کے سلسلہ میں نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تلنگانہ عوام کی توقعات کی تکمیل میں ٹی آر ایس حکومت کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ سی پی آئی نے علحدہ تلنگانہ تحریک کی نہ صرف تائید کی بلکہ ایجی ٹیشن میں دیگر جماعتوں کے ساتھ حصہ لیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ چندر شیکھر راؤ نے علحدہ تلنگانہ تحریک کی تائید اور تحریک میں حصہ داری کیلئے سی پی آئی کے رول کی ستائش کی۔ انہوں نے سی پی آئی قائدین کو یقین دلایا کہ انتخابی منشور میں کئے گئے وعدوں پر من و عن عمل آوری کی جائے گی۔ سی پی آئی قائدین نے تلنگانہ اور خاص طور پر پسماندہ علاقوں کی ترقی کے سلسلہ میں کے سی آر کو بعض تجاویز پیش کی۔ انہوں نے عوامی بھلائی اور ترقی کے اقدامات کے سلسلہ میں حکومت سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

TOPPOPULARRECENT