Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس کے پلینری اجلاس کو کامیاب بنانے کی اپیل

ٹی آر ایس کے پلینری اجلاس کو کامیاب بنانے کی اپیل

صدر ٹی آر ایس گریٹر حیدرآباد ایم ہنمنت راؤ کی پرانے شہر میں پریس کانفرنس

صدر ٹی آر ایس گریٹر حیدرآباد ایم ہنمنت راؤ کی پرانے شہر میں پریس کانفرنس
حیدرآباد۔23اپریل(سیاست نیوز ) صدر تلنگانہ راشٹرا سمیتی گریٹر حیدرآباد ایم ہنمنت رائو نے ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد شہر حیدرآباد میںمنعقد ہونے والے پہلے پلینری اجلاس اور جلسہ عام کو تاریخ ساز بنانے کے لئے پارٹی قائدین اور کارکنوں کی تیاریوں کی ستائش کی ۔ آج یہاںپرانے شہر کے ٹی آر ایس دفتر میںمنعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پارٹی قائدین اور کارکنوں نے مجوزہ پلینری اجلاس اور جلسہ عام کو تاریخ ساز بنانے کے لئے شہر حیدرآباد کو گلابی بنانے میںکوئی کسر باقی نہیں رکھی۔ انہوں نے مزیدکہاکہ 36ہزار کے قریب پارٹی مندوبین کو پلینری اجلاس میں مدعو کیاگیا ہے امید ہے کہ پچاس ہزار مندوبین 24تا26اپریل کو لال بہادر اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے پلینری اجلاس میں شرکت کریں گے اور27اپریل کو پریڈ گراونڈ کے جلسہ عام میںدس لاکھ پارٹی کارکنوں کی شرکت متوقع ہے۔ انہوں نے پلینری اور جلسہ عام کے لئے پارٹی کی جانب سے کی جانے والی تیاریوں کا بھی اس موقع پر ذکر کیا اور کہاکہ پینے کے پانی کا موثر انتظام سے لیکر ‘ کھانا‘ پارکنگ‘ اضلاع کے مندوبین کے لئے رہائش کا انتظام‘ ڈیکوریشن جیسے کاموں کی تکمیل کے لئے مختلف کمیٹیوں کا بھی قیام عمل میںلایاگیا ہے جس کے انچارج ڈپٹی چیف منسٹر الحاج محمد محمو دعلی‘ وزیرداخلہ این نرسمہا ریڈی‘ ریاستی وزراء پدما رائو گوڑ‘ ہنمنت رائو‘ ٹی سرینواس یادو کو مقرر کیاگیا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ مجوزہ پلینری اجلاس او رجلسہ عام میں بہتر انتظامات کے لئے عصری سہولتوں سے استفادہ کیا جارہا ہے۔ انہو ںنے خواتین کے لئے بیس اور مردوں کے لئے پچاس موبائیل بیت الخلاء نصب کرنے کا بھی اعلان کیا ۔ انہوں نے کہاکہ طعام کے لئے تاریخی نظام کالج میںاہتمام کیا جارہا ہے جہاں پر پچاس ہزار لوگوں کو ایک ساتھ کھانا سپلائی کیاجائے گا انہوں نے لنچ اور ڈنر کے علاوہ وقفے وقفے سے مندوبین کے لئے چائے اور مشروبات بھی فراہم کرنے کی بھی بات کہی۔انہوں نے کہاکہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد منعقد ہونے والا پارٹی کا پہلا پلینری اجلاس او رجلسہ عام نئی ریاست میںایک تاریخ رقم کریگا۔ جناب اعظم علی خرم‘ پریم کمار دھوت‘ سریس گپتا‘ کپل راج اوردیگر بھی اس موقع پر موجودتھے۔

TOPPOPULARRECENT