Saturday , January 20 2018
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس کے چار روزہ پدیاترا کا اختتام

ٹی آر ایس کے چار روزہ پدیاترا کا اختتام

شمس آباد ۔ /21 فبروری (سیاست نیوز) ضلع رنگاریڈی ٹی آر ایس قائدین کی جانب سے سمپورنا تلنگانہ سادھنا پدیاترا کا چار روزہ پروگرام اختتام ہوا ۔ وٹے ناگے پلی میں اختتامی تقریب سے پرمیشور ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ علاقہ میں ٹی آر ایس کی بڑھتی مقبولیت سے حکومت کو خوف پیدا ہوگیا ہے ۔ جس کی وجہ سے وہ تلنگانہ کو منظور کرنے سے خوف کھارہے ہیں ۔ جگدیش

شمس آباد ۔ /21 فبروری (سیاست نیوز) ضلع رنگاریڈی ٹی آر ایس قائدین کی جانب سے سمپورنا تلنگانہ سادھنا پدیاترا کا چار روزہ پروگرام اختتام ہوا ۔ وٹے ناگے پلی میں اختتامی تقریب سے پرمیشور ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ علاقہ میں ٹی آر ایس کی بڑھتی مقبولیت سے حکومت کو خوف پیدا ہوگیا ہے ۔ جس کی وجہ سے وہ تلنگانہ کو منظور کرنے سے خوف کھارہے ہیں ۔ جگدیشور ریڈی ٹی آر ایس پولٹ بیورو ممبر نے کہا کہ ٹی آر ایس نے علحدہ تلنگانہ تحریک کا آغاز کیا ۔ آج تقریباً سبھی شعبوں کے عہدیدار اور ملازمین شرکت کرتے ہوئے تحریک کو مضبوط بنایا

سوامی گوڑ ایم ایل سی نے کہا کہ تلنگانہ تحریک کے آغاز کے ساتھ ہی ریاست میں ایک انقلاب پیدا ہوگیا ہے ۔ آندھرا قائدین تحریک کو روکنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ہم ہر حالمیں تلنگانہ حاصل کرکے رہیں گے ۔ محمد عبدالمقیت چندا ضلع رنگاریڈی میناریٹی سیل صدر نے کہا کہ چار روزہ پیدل دورہ میں عوام نے بالخصوص مسلمانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ہر شخص علحدہ تلنگانہ چاہتا ہے ۔ انہوں نے تمام افراد اور قائدین سے جو پیدل دورہ میں شرکت کیں ۔ ان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اس جذبہ کے ساتھ ہمیشہ ٹی آر ایس کا ساتھ دیتے ہوئے کامیاب بنائے ۔

TOPPOPULARRECENT