Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس کے ہورڈنگس نہ ہٹانے کی مذمت

ٹی آر ایس کے ہورڈنگس نہ ہٹانے کی مذمت

حیدرآباد /12 جنوری (سیاست نیوز) سکریٹری تلنگانہ پردیش کانگریس سید یوسف ہاشمی نے انتخابی اعلامیہ کی اجرائی کے باوجود شہر میں لگائے گئے ٹی آر ایس کے ہورڈنگس نہ ہٹانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی قرار دیا اور الیکشن کمیشن سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ جی ایچ ایم سی کی جانب سے ہورڈنگس، تشہیری بورڈ اور فلیکسی وغیرہ ہٹانے کے معاملے میں جانبداری سے کام لیا جا رہا ہے۔ چار دن قبل کانگریس کے ہیڈ کوارٹر گاندھی بھون کے سامنے سے کانگریس کے ہورڈنگس اور پوسٹرس ہٹا دیئے گئے، مگر حکمراں جماعت کے ہورڈنگس اور پوسٹرس جوں کے توں برقرار ہیں، یہاں تک کہ میٹرو ریل کے پلرس پر بھی ٹی آر ایس کے ہورڈنگس موجود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد تمام تشہیری مٹیریل ہٹادیا جانا چاہئے، لیکن بلدی عملہ جانبداری سے کام لیتے ہوئے قومی الیکشن کمیشن اور ہائی کورٹ کے احکامات کا بھی احترام نہیں کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس قائدین نے ریاستی الیکشن کمیشن سے ملاقات کرکے ٹی آر ایس کے تشہیری مواد کے خلاف کئی مرتبہ نمائندگی کی، اس کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ ایسا لگتا ہے کہ بلدیہ حیدرآباد اور الیکشن کمیشن ریاستی حکومت کے دباؤ میں کام کر رہا ہے۔ انھوں نے قومی الیکشن کمیشن سے شکایت کا انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے آزادانہ اور منصفانہ انعقاد کے لئے ریاستی الیکشن کمیشن کو غیر جانبداری سے کام لینا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT