Tuesday , January 16 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ٹی آ رایس انتخابی منشور پر عمل کی پابند عہد

ٹی آ رایس انتخابی منشور پر عمل کی پابند عہد

ظہیرآباد /21 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نومنتخب رکن پارلیمانی حلقہ ظہیرآبادبی بی پاٹل کی شب یہاں منعدہ جلسہ انتخابی فتح کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس اپنے انتخابی منشور کی من و عن عمل آوری کی پابند عہد ہے اور وہ اقلیتوں و گریجنوں کیلئے 12 فیصد تحفظات کی فراہمی کے ضمن میں قانون سازی کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی انتخاب

ظہیرآباد /21 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نومنتخب رکن پارلیمانی حلقہ ظہیرآبادبی بی پاٹل کی شب یہاں منعدہ جلسہ انتخابی فتح کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس اپنے انتخابی منشور کی من و عن عمل آوری کی پابند عہد ہے اور وہ اقلیتوں و گریجنوں کیلئے 12 فیصد تحفظات کی فراہمی کے ضمن میں قانون سازی کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات میںان کے حلقہ پارلیمان ظہیرآباد سے کامیابی کا سہرا اس حلقہ انتخاب کے سر جاتا ہے جنہوں نے ٹی آر ایس امیدواروں کے حق میں اپنے قیمتی ووٹوں کا نذرانہ پیش کیا ہے ۔ جس کیلئے وہ زندگی بھر مشکور و ممنون رہیں گے ۔ انہوں نے شہیدان تلہنگانہ کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ، صحت ، زراعت اور روزگار کے ش عبہ جات ان کیلئے قابل ترجیح ہوں گے ۔ اور ان شعبہ جات میں بہتری لانے کی ہر ممکنہ کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے ان کی پارٹی کے امیدوار کے مانک راؤ کی معمولی ووٹوں کے فرق سے انتخآبی شکست ان کیلئے افسوسناک ہے لیکن وہ اس حلقہ انتخاب کے عوام کی خدمت بدستور جاری رکھیں گے ۔ اس موقع پر دیگر سرکردہ قائدین ملکاپورم شیو کمار ، جی وجئے کمار اور سید علی اکبر نے بھی مخاطب کیا ۔ نومنتخب کونسلر این روی کرن نے نظامت کے فرائض انجام دئے ۔ اس موقع پر پارٹی کے سرکردہ قائدین مرلی کرشنا گوڑ ، پی رام کرشنا ریڈی ، شیو کمار ، نرسمہواں ریڈی ، محمد غوث الدین غوری ، محمد یعقوب ، تلسی داس ، محمد کلیم ، ڈی لکشماریڈی ، اوماکانت پاٹل ، ویجناتھ اور دوسرے شہ نشین پر موجود تھے ۔ قبل ازیں بی بی پاٹل کے شاندار انتخابات کامیابی کی مسرت میں پارٹی کارکنوں و قائدین نے بکثرت شالپوشی و گلپوشی کی ۔ مجالس مقامی کے حالیہ انتخابات میں منتخب ہونے والے پارٹی قائدین کی نو منتخب رکن پارلیمنٹ کے ہاتھوں گلپوشی و شالپوشی کی گئی ۔ نومنتخب ایم پی کی ظہیرآباد آمد کا 4 بجے شام سے انتظار کرنے والے سینکڑوں قائدین و کارکنوں نے جیسے وہ 8 بجے شب پہونچے ۔ انہیں زبردست جلوس کی شکل میں باجہ ، آتشبازی اور رقص کے مظاہروں کے ساتھ جلسہ گاہ تک لایا گیا ۔ دوران جلوس عوام نے ان کی گلپوشی کرتے ہوئے انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی ۔

TOPPOPULARRECENT