Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آ رایس چھوڑنے کی اطلاعات غلط ، ڈی سرینواس کی تردید

ٹی آ رایس چھوڑنے کی اطلاعات غلط ، ڈی سرینواس کی تردید

حیدرآباد 21اگست (یواین آئی )ٹی آرایس کے رکن راجیہ سبھا ڈی سرینواس نے بی جے پی میں شمولیت کی اطلاعات کو غلط قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی و ٹی آ رایس کے سربراہ کے چندرشیکھر راو نے ان کو پارٹی میں شامل کیا ۔ان کو مشیر بنانے کے ساتھ ساتھ راجیہ سبھا کا امیدوار بنایا ۔انہوں نے واضح کیا کہ ہر دن پارٹی لیڈروں کوخوش کرنا پارٹی کے لئے ممکن نہیں ہے ۔ڈی سرینواس نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ پارٹی کی توقع کے مطابق خدمت نہیں کرسکے ۔ سیاست میں وسیع تجربہ رکھنے والے ڈی سرینواس نے کہاکہ ان کے پارٹی چھوڑنے سے متعلق کئی قیا س آرائیاں کی جارہی ہیں جو غلط ہیں اور انہوں نے پارٹی چھوڑنے پر غور نہیں کیا ہے ۔سنہرے تلنگانہ کی تشکیل کے لئے ہی انہوں نے کانگریس چھوڑ کر ٹی آ رایس میں شمولیت اختیار کی ہے ۔سرینواس کے بیٹے کی بی جے پی میں شمولیت سے متعلق سوال پر انہوں نے کہاکہ وہ اپنے بیٹے کو صرف مشورہ دے سکتے ہیں اور ان کے فیصلہ پر اثر انداز نہیں ہوسکتے ۔

 

TOPPOPULARRECENT