Thursday , November 23 2017
Home / Top Stories / ٹی آ رایس کا آج سے پلینری سیشن

ٹی آ رایس کا آج سے پلینری سیشن

تمام انتظامات مکمل، کے سی آر کا متفقہ طور پر صدر بننا یقینی
حیدرآباد ۔20اپریل (یواین آئی )شہر حیدرآباد کے نواحی علاقہ کوم پلی میں کل ٹی آر ایس کا پلینری سیشن منعقد کیا جائے گا جس کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔سیشن میں شرکت کرنے والے افراد کیلئے مناسب سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔کل 10 بجے دن ٹی آرایس کے پرچم کو لہرانے کے بعد اس سیشن کی شروعات کی جائے گی اور تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دینے کیلئے چلائی گئی تحریک کے دوران اپنی جانوں کی قربانی دینے والوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیاجائے گا۔اس پلینری سیشن میں 10 ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے جن کے کھانے کا انتظام بھی کیا گیا ہے ۔ ساتھ ہی پلینری سیشن میں شرکت کیلئے آنے والے افراد کی گاڑیوں کی پارکنگ کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔آوٹررنگ روڈ سے ٹریفک کے مکمل انتظامات کئے گئے ہیں۔اس موقع پر طبی کیمپس بھی لگائے گئے ہیں۔اس پلینری میں کئی قراردادیں بھی منظور کی جائیں گی اور سرکاری اسکیمات کو عوام تک پہنچانے ان میں بیداری کے اقدامات کئے جائیں گے ۔چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کا اس پلینری سیشن کے دوران متفقہ طور پر پارٹی صدر کی حیثیت سے اعلان کیا جائے گا۔ پارٹی کے ایک سینئر لیڈر نے کہا کہ پارٹی صدر کے عہدہ کیلئے کسی بھی لیڈر کی جانب سے پرچہ نامزدگی داخل نہیں کیا گیا ہے ۔ پلینری سیشن میں مسلمانوں اور درج فہرست قبائل کیلئے تحفظات میں اضافہ کے حالیہ منظورہ بل پر بھی غوروخوض کیا جائیگا۔ 2015ء میں منعقدہ پلینری سیشن میں کے سی آر کو صدر منتخب کئے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT