Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / ٹی اسٹال پر چیف منسٹر ہریانہ کی موبائیل فون کے ذریعہ ادائیگی

ٹی اسٹال پر چیف منسٹر ہریانہ کی موبائیل فون کے ذریعہ ادائیگی

کرنال۔ /15ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) نقد رقم کے بغیر ادائیگیوں کی ترغیب دینے کیلئے چیف منسٹر ہریانہ منوہر لال کھتر نے آج ایک دکان پر چائے نوشی کے بعد موبائیل فون کے ذریعہ ادائیگی کی۔ چیف منسٹر نے اپنے حلقہ اسمبلی میں مختلف پروگرامس میں شرکت کے بعد کرنال بس اسٹانڈ کے قریب ایک دکان پہنچے اور چائے طلب کی، انہوں نے دکاندار سے کہا کہ عوام میں آن لائن ادائیگیوں کے بارے میں شعور بیدار کریں کیونکہ ڈیبٹ کارڈ، ای ویلیٹ اور دیگر ای پے منٹ کے استعمال سے متعدد فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT