Tuesday , December 18 2018

ٹی آر ایس اسٹیٹ کمیٹی کا اجلاس

حیدرآباد۔ 12 اگست (سیاست نیوز) ٹی آر ایس اسٹیٹ پارٹی کمیٹی کا اجلاس کل 13 اگست کو 3:30 بجے سہ پہر تلنگانہ بھون میں منعقد ہوگا۔ صدر ٹی آر ایس اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر رائو اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اسٹیٹ پارٹی کے تمام عہدیداروں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ صدر اے آئی سی سی راہول گاندھی کے دورۂ حیدرآباد کے موقع پریہ اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

لال دروازہ مہانکالی مندر میں
پی وی سندھوکی خصوصی پوجا
حیدرآباد ۔ 12؍ اگسٹ (این ایس ایس ) عالمی شہرت یافتہ شٹلر بیڈ منٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے آج پرانا شہر کے علاقہ لال دروازہ کے سمہا وانہی مہانکالی مندر پہنچ کر ’’ مارو پونم ‘‘ پوجا کی ۔ بونال تہوار کے روایتی لباس میں ملبوس سندھو اپنے خاندان کے ارکان کے ساتھ خصوصی پوجا کے لئے یہاں پہنچی تھیں ۔ اس موقع پر سندھو نے کہا کہ ابتداء سے وہ اس مندر کے درشن کے ذریعہ مہاں کالی کا آشیرواد لیاکرتی تھیں ۔

مندر کے قریب موجود کئی بھکتوں نے سندھو کے ساتھ سلفی بھی لیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT