Sunday , November 18 2018
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس امیدواروں میں اتوار کو بی فارمس کی تقسیم

ٹی آر ایس امیدواروں میں اتوار کو بی فارمس کی تقسیم

تلنگانہ بھون میں اجلاس کی طلبی، پیر سے انتخابی مہم کا آغاز
حیدرآباد۔9 نومبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر اور ٹی آر ایس سربراہ کے چندر شیکھر رائو 11 نومبر کو پارٹی امیدواروں میں بی فارمس تقسیم کریں گے۔ توقع ہے کہ چیف منسٹر 12 نومبر سے انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔ ٹی آر ایس کے ذرائع نے بتایا کہ اب تک 160 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ان میں بی فارمس کی تقسیم 11 نومبر کو شام 4 بجے تلنگانہ بھون میں عمل میں آئے گی۔ کے سی آر نے تمام امیدواروں کا اجلاس طلب کیا ہے۔ اجلاس میں تمام امیدواروں کی شرکت کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ کے سی آر نے اتوار کو گجویل اسمبلی حلقے سے پارٹی قائدین اور کارکنوں کا اجلاس اپنے فارم ہائوز پر طلب کیا ہے۔ اس اجلاس میں 15 ہزار کارکنوں کی شرکت متوقع ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر نے انتخابی مہم کے شیڈول کو قطعیت دے دی ہے اور باقی 12 اسمبلی حلقوں سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان بھی 11 نومبر کو کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کے سی آر نے مہاکوٹمی کے امیدواروں کے اعلان کے بعد انتخابی مہم کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔ ایسے اسمبلی حلقہ جات جہاں امیدواروں کے انتخاب کے سلسلہ میں تنازعہ کا امکان ہے وہاں کی فہرست ابھی جاری نہیں کی گئی۔ کے سی آر ہر اسمبلی حلقے میں جاری انتخابی مہم سے متعلق رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر طلب کررہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ایسے حلقہ جات جہاں پارٹی کی مہم کمزور ہے، امیدواروں سے راست ربط قائم کرتے ہوئے ہدایات دے رہے ہیں۔ سینئر قائدین پر مشتمل ایک ٹیم کو انتخابی مہم کی نگرانی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT