Sunday , January 21 2018
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس امیدوار دیوی پرساد کو کامیاب بنانے کی اپیل: ٹی ہریش راؤ

ٹی آر ایس امیدوار دیوی پرساد کو کامیاب بنانے کی اپیل: ٹی ہریش راؤ

حیدرآباد 19 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ کی تحریک میں این جی اوز کے روح رواں ٹی آر ایس کے سیکولر امیدوار دیوی پرساد کو گریجویٹ کوٹہ کونسل کے انتخابات حیدرآباد ۔ رنگا ریڈی اور محبوب نگر کو اپنا پہلا ترجیحی ووٹ دیتے ہوئے تاریخ ساز کامیابی سے ہمکنار کریں ۔ ریاستی وزیر تلنگانہ مسٹر ٹی ہریش راو نے عوام سے بالخصوص مسلم بھائیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹی آر ایس امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔ انہو ںنے بتایا کہ تھوڑی سی غفلت فرقہ پرستوں کیلئے حوصلہ افزاء نہ بن جائے اس کا خیال رکھنا اقلیتوں کیلئے ضروری ہے ۔ مرکزی بی جے پی حکومت تشکیل پانے کے بعد اقلیتوں کو ہراساں کرنے کا لامتناہی سلسلہ جاری ہے اور ریاست تلنگانہ سے عدم تعاون کررہی ہے ۔ ٹی آر ایس ایک سیکولر جماعت ہے جو اقلیتوں کی ترقی بہبود کے معاملے میں عہد کی پابند ہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر کے اقلیتی کو 1105 کروڑ کا بجٹ منظور کرتے ہوئے سارے ملک میں تاریخ بنائی ہے ۔ مسٹر ہریش راو نے مزید بتایا کہ ٹی آر ایس گریجویٹ حلقہ کے امیدوار مسٹر جی دیوی پرساد راو ٹی این جی اوز کے سرگرم قائد ہیں اور وہ اقلیتوں کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جاریہ ایم ایل سی انتخابات میں ووٹوں کی تقسیم سے فرقہ پرست طاقتوں کو فائدہ ہوسکتا ہے اور ووٹ کا صحیح استعمال کرنے کا انہو ںنے مشورہ دیا ۔ 22 مارچ کو منعقد ہونے والے انتخابات میں مسٹر دیوی پرساد کی کامیابی کو یقینی بتایا ہے۔

TOPPOPULARRECENT