Monday , November 20 2017
Home / جرائم و حادثات / ٹی آر ایس امیدوار کی مہم میں مصروف نوجوان لاپتہ

ٹی آر ایس امیدوار کی مہم میں مصروف نوجوان لاپتہ

حیدرآباد ۔ /19 جنوری (سیاست نیوز) جی ایچ ایم سی انتخابات کیلئے حلقہ اعظم پورہ کی خاتون ٹی آر ایس امیدوار کیلئے انتخابی مہم میں شامل ایک نوجوان پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب ایم ست گروناتھ ساکن ماریڈ پلی 10 دن قبل اپنے مکان سے اعظم پورہ ٹی آر ایس امیدوار سدالکشمی کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کیلئے روانہ ہوا تھا اور وہ مکان واپس نہیں لوٹا ۔ لاپتہ نوجوان کی ماں ایم دھنالکشمی نے آج ماریڈ پلی پولیس اسٹیشن میں اپنے بیٹے کی گمشدگی کی شکایت درج کروائی جس پر پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ درخواست میں لاپتہ نوجوان کی ماں نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس کا بیٹا ٹی آر ایس امیدوار سے مسلسل ربط میں تھا اور وہ اکثر پارٹی کی جانب سے منعقد ہونے والے سرگرمیوں میں شامل ہوتا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT