Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس اور مودی حکومت ایک ہی سکّے کے دو رُخ: ڈگ وجئے سنگھ

ٹی آر ایس اور مودی حکومت ایک ہی سکّے کے دو رُخ: ڈگ وجئے سنگھ

حیدرآباد 20 اکٹوبر (سیاست نیوز) جنرل سکریٹری آل انڈیا کانگریس کمیٹی مسٹر ڈگ وجئے سنگھ نے کہاکہ ٹی آر ایس حکومت مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات کی فراہمی اور آلیر انکاؤنٹر کے خاطیوں کے خلاف کارروائی میں ناکام ہوگئی ہے۔ اُنھوں نے آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹی آر ایس نے انتخابی منشور میں مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات کا وعدہ کیا تھا لیکن اب تک اُس نے عملی طور پر کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ آلیر انکاؤنٹر کا حوالہ دیتے ہوئے اُنھوں نے کہاکہ پولیس نے ظالمانہ طور پر 5 زیردریافت قیدیوں کو بے رحمی سے ہلاک کردیا اور اِس واقعہ کی سی بی آئی تحقیقات کرانی چاہئے تھی لیکن ٹی آر ایس حکومت نے ایسا کچھ نہیں کیا۔ مرکز میں نریندر مودی حکومت کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے کہاکہ تلنگانہ اور مرکزی حکومت دونوں ایک ہی سکے کے دو رُخ ہیں۔ نریندر مودی نے بھی عوام کو جھوٹے وعدوں کے ذریعہ خواب دکھائے لیکن اُنھوں نے بھی اب تک ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔ ملک میں مذہبی منافرت بڑھتی جارہی ہے۔ دادری واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے بجائے اُن کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ بی جے پی کا عوام کو تقسیم کرتے ہوئے حکمرانی کا ایجنڈہ ہے اور وہ سیکولرازم کو کمزور کرنے کے درپے ہے۔

TOPPOPULARRECENT