Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس ایم پی کیشو راؤ کی طبیعت ناساز

ٹی آر ایس ایم پی کیشو راؤ کی طبیعت ناساز

حیدرآباد 18 اگسٹ (این ایس ایس) ٹی آر ایس کے جنرل سکریٹری و رکن راجیہ سبھا کے کیشو راؤ کو سینہ میں شدید تکلیف کی شکایت پر آج نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس (نمس) سے رجوع کیا گیا۔ مسٹر کیشو راؤ نے جنھیں عارضہ قلب ہے، آج سینہ میں درد کی شکایت کی تھی۔ جس پر پریشان ان کے ارکان خاندان نے اُنھیں نمس منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی انجیو پلاسٹی کی۔ باور کیا جاتا ہے کہ کیشو راؤ کو کچھ عرصہ سے عارضہ قلب لاحق ہے۔ ڈاکٹروں نے ان کے مختلف معائنے کرنے کے بعد ڈسچارج کردیا۔ کیشو راؤ کی مزاج کی ناسازی کی اطلاع پر ٹی آر ایس قائدین کے علاوہ اُن کے بہی خواہوں کی کثیر تعداد نے نمس پہونچ کر مزاج پرسی کی اور جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

TOPPOPULARRECENT