Thursday , July 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ٹی آر ایس حکومت تمام طبقات کی ترقی کیلئے کوشاں

ٹی آر ایس حکومت تمام طبقات کی ترقی کیلئے کوشاں

آرمور میںمنعقد رعیتو بندھو اسکیم پروگرام ‘ ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی کا خطاب

آرمور ۔ 13 ؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور کے دیہات آلور میں نائب وزیر اعلیٰ محمود علی کے ہاتھوں رعیتو بندھو اسکیم کے پاس بک ‘ رقمی چیکس کی تقسیم عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے بموجب آرمور کے دیہات آلور میں رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی کے زیر نگرانی ایک پروگرام رکھا گیا جس میں نائب وزیر اعلیٰ تلنگانہ محمود علی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کے ٹی آر حکومت میں ہر طبقہ کے لئے ترقیاتی کام انجام دیئے جا رہے ہیں ۔ اور وزیر اعلیٰ کے سی آر ایک نیک دل انسان ہیں جو عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بہترین اقدامات انجام دے رہے ہیں ۔ رعیتو بندھو اسکیم ایک مثالی اسکیم ہے اس تحت کسانوں کو ہر سال فی ایکڑ زرعی اراضی کو فصل کے لئے 8 ہزار ادا کئے جا رہے ہیں ۔ اور ان کی ترقی کے لئے قرض ‘ 24 گھنٹے مفت کرنٹ ‘ واجبی قیمتوں پر فصلوں کی خریدی دیگر شامل ہیں اس موقع پر وزیر زراعت پوچارم سرینواس ریڈی رکن پارلیمنٹ کے کویتا نے بھی مخاطب کیا ۔ اس طرح نائب وزیراعلیٰ محمود علی کے ہاتھوں کسانوں میں پٹہ دار پاس بک رقمی چیک کی تقسیم عمل میںلائی گئی۔ اس پروگرام میں ضلع کلکٹر رام ہون راؤ ‘ ڈی آر او وینودکمار‘ تحصیلدار آرمور راجندر کے علاوہ ٹی آر ایس قائدین ‘ ایس اے علیم ‘ تاریخ انصاری ‘ نوید اقبال ‘ محمد ساجد ‘ عبدالنعیم اور دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT