Thursday , January 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ٹی آر ایس حکومت تمام طبقات کی فلاح و بہبود کی پابند عہد

ٹی آر ایس حکومت تمام طبقات کی فلاح و بہبود کی پابند عہد

نیالکل میں جنرل باڈی اجلاس سے ، ایم ایل سی محمد فر ید الدین کا خطاب
نیالکل12 جنوری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نیالکل منڈل پر یشد کے میٹنگ ہال میں صدر نشین منڈل پر جا پر یشد شر یمتی کملا بائی کی صدارت میں منڈل جنرل باڈی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس میں ایم ایل سی محمد فر ید الدین نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شر کت کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ عوام کو بنیادی سہو لیات کی فراہمی میں کو ئی غفلت اور لا پر واہی نہیں کر نا چاہئے ، اور اگر کو ئی عہد یدار اپنے فرائض کی ادائیگی میں لا پر واہی کا مظا ہرہ کر ے تو اسے اسکا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ انہوں نے مز ید کہا کہ منڈل کے مختلف دیہاتوں مر زا پور( این) ، نیا لکل مستقر، مر یم پور، راجولا، دیہاتوں میں بر قی تار نیچے لٹک رہے ہیں۔ جو راستہ سے گزرنے والے مسافرین اور سواریوں کے لئے نقصاندہ ہیں۔ انہوں نے مز ید کہا کہ منڈل کے مختلف سر کاری اسکولس میں اساتذہ کی مخلوعہ جا ئیدادوں پر ودیا والینٹرس کو مقرر کیا گیا تھا لیکن اچانک 21 اکٹوبر 2017 کو اساتذہ کے تقر رات کے لئے منعقد شدنی امتحان ٹی آر ٹی کا نو ٹیفکیشن جاری ہو نے کے بعد جو ودیا والینٹرس اسکولس میں کام کر رہے تھے وہ اچانک استعفی دیکرکو چنگ کے لئے چلے گئے ۔ جسکی وجہہ طلباء کا تعلیمی نقصان ہو رہا ۔ہے انہوں نے محکمہ تعلیم کے عہد یداروں کو ہدایت دی کہ وہ بچوں کا نقصان ہو نے سے بچائیں اور مخلوعہ جا ئیدادوں پر دوسرے ٹیچرس کا تقرر کریں ۔ انہوں نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ ٹی آر ایس حکومت تمام طبقات کی فلاح و بہبود کی پابندِ عہد ہے۔ ا س مو قع پر منڈل کے محکمہ بر قی کے اے ای راجکمار نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ منڈل کے تمام دیہاتوں کو یکم جنوری 2018 سے زراعت کے لئے بلاء وقفہ 24 گھنٹے بر قی سر براہ کی جارہی ہے اور جس دیہات میں بھی محکمہ بر قی کے کھمبے ،اور بر قی تاروں کی درستگی کا معاملہ ہو وہان فوراََ درستگی کی جائیگی ۔ روزگار طمانیت اسکیم اے پی او پنٹیا نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ای جی ایس اسکیم کے تحت دیہاتوں میں مختلف تر قیاتی کا انجام دئے جا رہے ہیں اور اسی طر ح مزدور بغیر کام کے نہیں رہے جیسا روزانہ کی اساس پر کام فراہم کر نے کی کو شیش کی جائیگی ۔ روزگار طمانیت اسکیم کے تحت انجام دئے جا رہے کاموں کے بل بر وقت نہیں آنے کی وجہہ سے مزدور کام پر آنے سے گر یز کر رہے ہیں ۔ سر پنچ ملا ریڈی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مشن بھگیر تا سکیم کے تحت مو ضع مر زا پو ر این میں جو گڑ ھے کھو دے گئے تھے ۔ اسکی بھر پا ئی درست نہ ہو نے کی وجہہ سے یہ گڑ ھے حادثات کا سبب بن رہے ہیں ۔ یہاں اس بات کا تذ کرہ بیجا نہ ہو گا کہ ایم ایل سی محمد فر ید الدین نے پہلی مر تبہ نیا لکل منڈل جنرل باڈی اجلاس میں شر کت کر نے پر ان کی بکثرت شال پو شی و گلپوشی کی گئی ۔ اس مو قع پر ایم پی ڈی او لکشمی بائی ، تحصیلدار آر دسر تھ سنگھ، کر شنا ، رویندر ،شیخ شفیع الدین ، ایم پی پی سپرنٹنڈنٹ راج شیکھر ایم ای او ماروتی ،و دیگر مو جود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT