Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس حکومت مجالس مقامی کو غیر کارکرد بنارہی ہے : کشن ریڈی

ٹی آر ایس حکومت مجالس مقامی کو غیر کارکرد بنارہی ہے : کشن ریڈی

حیدرآباد 3 اپریل (این ایس ایس) بی جے پی تلنگانہ اسٹیٹ یونٹ کے صدر جی کشن ریڈی نے آج الزام عائد کیاکہ ٹی آر ایس حکومت ولیج پنچایت فنڈس کا بیجا استعمال کررہی ہے اور مجالس مقامی کو غیر کارکرد بنارہی ہے۔ یہاں کوم پلی میں ریاستی عاملہ اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کشن ریڈی نے ٹی آر ایس حکومت پر خشک سالی ریلیف کام شروع کرنے میں ناکام ہوجانے کا الزام عائد کیا۔ ٹی آر ایس کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کشن ریڈی نے کہاکہ ٹی آر ایس قائدین ریاستی اسمبلی میں بلند دعوے کررہے ہیں لیکن فوائد کمزور طبقات تک نہیں پہنچ رہے ہیں۔ ریاستی حکومت دستور کی روح کے مغائر کام کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT