Friday , October 19 2018
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس حکومت نے انتخابی وعدے پورے نہیں کئے

ٹی آر ایس حکومت نے انتخابی وعدے پورے نہیں کئے

عارضی فوائد والے اقدامات پر اکتفا، کشن ریڈی کا دعویٰ

حیدرآباد 20 فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ بی جے پی نے اس بات کا ادعا کیاکہ سال 2019ء میں منعقد ہونے والے انتخابات میں بہرصورت تلنگانہ راشٹرا سمیتی کو شکست یقینی ہے۔ آج اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے جی کشن ریڈی قائد بی جے پی مقننہ پارٹی تلنگانہ قانون ساز اسمبلی نے یہ بات کہی اور چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ چیف منسٹر تلنگانہ ریاست میں ترقی کو نظرانداز کرکے صرف عارضی فائدوں کے اقدامات کررہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ وہ بہت جلد ضلع محبوب نگر کا دورہ کریں گے۔ بلکہ ضلع کے تمام مقامات کو جاکر بی جے پی کارکنوں کو درپیش مسائل سے واقفیت حاصل کیں گے۔ کشن ریڈی نے حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں غریب عوام کسی فلاح و بہبودی اقدامات کرنے کا حکومت اظہار کررہی ہے لیکن اقدامات کہیں بھی نہیں کئے جارہے ہیں۔ قائد بی جے پی مقننہ پارٹی نے تلنگانہ میں ٹی آر ایس کے برسر اقتدار آئے ہوئے چار سال ہوگئے لیکن انتخابات کے موقع پر عوام سے کئے ہوئے وعدوں اور دیئے گئے تیقنات کو ابھی تک پورا نہیں کیا گیا۔ علاوہ ازیں حکومت تعلیمی شعبہ کی ترقی سے متعلق صرف جمع خرچ کی باتیں کررہی ہے۔ اس کا ثبوت یہ ہے کہ چار سال کے دوران یونیورسٹیوں میں لیکچررس، پروفیسرس وغیرہ کے تقررات عمل میں نہیں لائے گئے۔ انھوں نے حکومت کی طرز کارکردگی پر اپنی شدید برہمی کا اظہار کیاکہ اگر حکومت کا یہی موقف رہنے پر ریاست میں پائی جانے والی میڈیکل کالجوں کے مسلمہ موقف سے محروم ہونے کا خدشہ لاحق ہوچکا ہے۔

TOPPOPULARRECENT