Thursday , November 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ٹی آر ایس حکومت کسان مخالف ، عوام دشمن

ٹی آر ایس حکومت کسان مخالف ، عوام دشمن

تلگودیشم کا دفتر کلکٹریٹ پر دھرنا، یادداشت کی پیشکشی
کریم نگر 9 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی ٹی آر ایس حکومت کسان مخالف اور عوام دشمن ہے جبکہ حکومت کا رویہ مخالف عوام ہوچکا ہے۔ مقامی تلگودیشم کے قائدین دفتر کلکٹریٹ ایک جلوس کی شکل میں پہونچتے ہوئے یہاں دھرنا دیا۔ اس دوران تلگودیشم کارکنوں اور پولیس میں دھکم پیل ہوئی۔ چند احتجاجیوں نے پانی کے پیاکٹس کو پولیس کی جانب پھینکا۔ احتجاجیوں نے کلکٹریٹ آفس کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی  جس کو پولیس نے ناکام بنادیا۔ اس دوران چند احتجاجی زخمی ہوگئے جنھیں دواخانہ سے رجوع کیا گیا۔ کارکنوں نے پولیس کے رویہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ مقامی تلگودیشم قائدین نے ایک تحریری نوٹ ضلع کلکٹر کے حوالے کیا۔ ضلع تلگودیشم صدر وجئے رمنا راؤ، سکریٹری ملیا یادو نے خطاب کیا۔ وجئے رمنا راؤ نے کہاکہ تلنگانہ میں اب تک 1200 کسان خودکشی کرچکے ہیں جبکہ کسانوں کو قرض معافی کے وعدے کو پورا نہیں کیا جارہا ہے اور کسانوں کے مسائل کو حل کرنے میں کے سی آر لاپرواہی کررہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ کسانوں کے مسائل کو حل کرنے کے بجائے اس پر بحث پر اسمبلی اجلاس کو بھی برخاست کرلیا گیا۔ کپاس 5500 روپئے فی کنٹل دینے کا وعدہ کیا گیا۔ ایک لاکھ زرعی قرض معاف کرنے کا وعدہ کیا جبکہ صرف 25 فیصد قرض معاف کرنے کا اعلان کیا گیا۔ انھوں نے 10 اکٹوبر تلنگانہ بند کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ اس موقع پر نرسنگا راؤ، پربھاکر راؤ، راملو، کشیب ریڈی، رویندر ریڈی، سداشیو ریڈی، سرینواس ریڈی، جی رمیش، سدھاکر، بالا گوڑ، بی سورنا، ایس وانی، ایس اندو، آگیا و دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT