Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ٹی آر ایس حکومت کے ترقیاتی کاموں سے عوام مطمئن

ٹی آر ایس حکومت کے ترقیاتی کاموں سے عوام مطمئن

اوٹکور 4 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل اقلیتی صدر رحیم پاشاہ گدوال اور منڈل صدر ٹی آر ایس یونٹ اوٹکور جناب چندرشیکھر ریڈی نے ایک مشترکہ صحافتی بیان میں ورنگل کے ضمنی انتخاب میں پی دیاکر کی شاندار کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کے چندرشیکھر راؤ کی زیرقیادت ٹی آر ایس حکومت سے عوام مطمئن ہیں۔ ہر مذہب اور ذات پات کا لحاظ کرتے ہوئے تلنگانہ کے عوام کے ساتھ انتخابی وعدوں کو بتدریج مکمل کرنے میں کامیاب ہورہی ہے۔ انھوں نے ٹی آر ایس حکومت کے ترقیاتی کاموں کا تفصیلی ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ریاست تلنگانہ میں انتخابی وعدہ کو پورا کرتے ہوئے وظیفہ پیرانہ سالی، بیڑی مزدوروں، معذوروں، بیواؤں کو مجموعی طور پر 40 لاکھ افراد کو وظیفہ جاری کیا جارہا ہے۔ یہ ایک قابل فخر کارنامہ ہے۔ تلنگانہ کے غریب بے سہارا عمر رسیدہ معذور افراد ٹی آر ایس حکومت کے کارناموں کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ انھوں نے کہاکہ سابق میں کاکنگریسح کومت ہر خاندان کو صرف 20 کیلو چاول فراہم کرتی تھی لیکن تلنگانہ حکومت ہر فرد کو 6 کیلو چاول کے حساب سے گھر کے تمام افراد کو چاول ہر ماہ فراہم کررہی ہے۔ ایس سی، ایس ٹی اور مسلم مائناریٹیز غریب افراد کی لڑکیوں کی شادی کے لئے 100 کروڑ روپئے جاری کئے گئے جوکہ حکومت ایک سال میں اس بجٹ کو شادی مبارک اسکیم کے لئے جاری کیا گیا۔ انھوں نے کہاکہ ٹی آر ایس حکومت 1130 کروڑ روپئے کا بجٹ مختص کیا جوکہ سابق میں کسی حکومت کے دور میں یہ مثال نہیں ملتی۔ ریاستی حکومت 12 فیصد مسلم تحفظات دیئے جانے کا جو وعدہ کیا ہے اس کے لئے انتھک کوشش کررہی ہے۔ اس سلسلہ میں روزنامہ سیاست کی 12 فیصد تحفظات مہم ایک نیک شگون قرار دیا اور ایک اثرانگیز مہم سے تعبیر کیا گیا اور کہاکہ کسانوں کو زیادہ سے زیادہ پانی کے ذریعہ فصل اگانے کے لئے مشن کاکتیہ اسکیم کا آغاز کیا گیا۔ پانی کے ذخیرہ کیلئے یقینی بنایا جارہا ہے۔ ریاست تلنگانہ میں امکنہ اسکیم کے تحت غریب بے گھر افراد کو 60 ہزار مکانات منظور کئے جائیں گے۔ اس اسکیم کا بھی آغاز کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ ٹی آر ایس حکومت کی مختصر مدت میں ترقیاتی کاموں کو دیکھ کر دوسری پارٹیاں بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہیں۔ ورنگل کے ضمنی انتخابات میں ٹی آر ایس کی زبردست کامیابی اپوزیشن جماعتوں کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT