Friday , December 15 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ٹی آر ایس حکومت ہر محاذ یکسر ناکام

ٹی آر ایس حکومت ہر محاذ یکسر ناکام

نظام آباد میں قائد اپوزیشن کونسل محمد علی شبیر کی پریس کانفرنس

نظام آباد ۔ 7 ؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی آر ایس حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے ۔ حکومت کے تین سالہ دور میں کسان ‘ طلبہ ‘ دیگر تمام شعبوں سے وابستہ عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ان خیالات اظہار قائد اپوزیشن قانون ساز کونسل جناب محمد علی شبیر نے آج نظام آباد کے آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میں منعقدہ صحافتی کانفرنس میں کیا ۔ جناب محمد علی شبیر نے کہا کہ حکومت کسانوں کو ہتھیلی میں جنت دکھانے اور ان کے اناج کو امدادی قیمت فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھرراؤ نے ضلع نظام آباد کے دورہ کے موقع پر شہر نظام آباد کے لئے کئی ایک اعلانات کئے تھے تاہم ایک بھی اعلان پر عمل آوری نہیں کی گئی ۔ ملک گیر سطح پر سوچھ بھارت کا اعلان کیا گیا ۔ ان میںنظام آباد کا نام شامل نہیں ہے ۔ جبکہ آندھراپردیش میں پانچ کارپوریشن کو سوچھ بھارت کا درجہ حاصل ہوا ہے ۔ حیدرآباد کو ملگ گیر سطح پر 20 واں  مقام حاصل ہوا ۔ نظام آباد شہر کو مثالی شہر کی حیثیت سے ترقی دینے‘ ماسٹر پلان پر عمل آوری 100 دنوں میں انجام دینے کا ایم پی کویتا نے اعلان کیا تھا ۔ تاہم ان وعدوں کو تاحال پورا نہیں کیا گیا ۔ شہر کے مسائل میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے کانگریس بلدی مسائل کے حل کے لئے جلد ہی وارڈ سطح پر بلدی دورہ کرنے ‘ عوامی مسائل کے سماعت کا انہوں نے اعلان کیا ۔ 12 فیصد مسلم تحفظات کا ذکر کرتے ہوئے جناب محمد علی شبیر نے کا کہ  بی سی کمیشن نے 10 فیصد تحفظات کی فراہمی کی سفارش کرنے پر حکومت کی جانب سے 2 فیصد کا اضافہ کرتے ہوئے 12 فیصد بل کو منظور کیا گیا تاہم تا حال مسلم 12 فیصد تحفظات بل کو مرکز حکومت کو روانہ نہیں کیا گیا  ۔ قدیم ضلع نظام آباد کے 9 اسمبلی حلقو ں میں کے سی آر کی جانب سے کئے گئے سروے میں 8 اسمبلی حلقوں میں ٹی آر ایس کو ناکامی کی رپورٹ حاصل ہوئی ہے ۔آئندہ انتخابات میں کانگریس پارٹی کا اقتدار میں آنا یقینی ہے ۔ اس پریس کانفرنس میں صدر ضلع کانگریس طارہ بن حمدان ‘ جنرل سکریٹری تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی و سکریٹری ٹی پی سی سی این رتناکر ‘ صدر سٹی کانگریس کیشووینو ‘ نائب صدر ضلع کانگریس کمیٹی اشفاق احمد خان ‘ صدر اقلیتی سیل سمیر احمد دوسروں نے  شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT