Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس سے استعفیٰ، کانگریس میں واپسی کی تردید

ٹی آر ایس سے استعفیٰ، کانگریس میں واپسی کی تردید

کے سی آر نے سیاسی زندگی دی ہے ، کونڈا سریکھا کا ریمارک
حیدرآباد 20 جون (سیاست نیوز) رکن اسمبلی ٹی آر ایس کونڈا سریکھا نے اس بات کی پرزور تردید کی ہے کہ وہ تلنگانہ راشٹرا سمیتی کو چھوڑ کر دوبارہ کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کیلئے کوشاں ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ سب سے پہلے سیاسی زندگی وائی ایس راج شیکھر ریڈی نے عطا کی تھی اور بعدازاں دوبارہ نئی سیاسی زندگی چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے عطا کی۔ انھوں نے مزید کہاکہ بعض گوشوں سے ان کے وقار کو متاثر کرنے کے لئے غلط اور بے بنیاد پروپگنڈہ کیا جارہا ہے۔ کونڈا سریکھا نے کہاکہ ان کے ٹی آر ایس کو چھوڑنے یا استعفیٰ دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ان کے بعض مخالفین انھیں برداشت نہ کرتے ہوئے سوشیل میڈیا پر پروپگنڈہ کررہے ہیں۔ کونڈا سریکھا نے اعلان کیاکہ آئندہ ان کی سیاسی وارث ان کی دختر شمیتا پٹیل ہوں گی اور اگر وہ سیاسی زندگی سے آئندہ دنوں کنارہ کشی اختیار کرنے کی صورت میں اپنی دختر کو سیاست میں آگے بڑھانے کیلئے مکمل طور پر پشت پناہی کریں گی۔

TOPPOPULARRECENT