Wednesday , December 13 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ٹی آر ایس قائد کی مشتبہ حالت میں موت

ٹی آر ایس قائد کی مشتبہ حالت میں موت

جگتیال۔/20ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر جگتیال محلہ گنج سے تعلق رکھنے والے 53سالہ سینئر ٹی آر ایس قائد و کراٹے ماسٹر کی ان کے ہی مکان کے باتھ روم میں مشتبہ حالت میں موت واقع ہوگئی۔ گذشتہ شام جب پڑوسیوں نے بھیانک بو محسوس کرتے ہوئے مکان کی چھت سے ان کے مکان میں دیکھا تو باتھ روم میں نعش دکھائی دی جو بہت ہی پُھل کر بے شناخت ہوگئی تھی۔ پڑوسیوں نے محلہ میں کہا تو فوری نوجوانوں نے مکان میں داخل ہوکر دیکھا تو باتھ روم میں نعش مشتبہ حالت میں پڑی ہوئی اور باتھ روم میں برقی تار لگا ہوا ہے۔ باور کیا جاتا ہے کہ محمد خالد گھر میں بڑے چوہوں ( گھونس ) کو مارنے کیلئے اکثر برقی تار کا استعمال کرتے تھے جو نہانے کیلئے باتھ روم پہنچنے پر برقی شاک لگنے سے تقریباً تین یوم قبل ہفتہ کی رات یا اتوار کی صبح واقعہ پیش آیا۔ فوری مقامی پولیس کو فون پر اطلاع دیتے ہی ضلع ایس پی اننت شرما اور جگتیال ٹاؤن انچارج سی آئی کروپکر اور کورٹلہ سی آئی راجیشور پولیس ٹیم کے ساتھ پہنچ گئے، مقام واردات کا جائزہ لیا اور ضلع ایس پی نے مکان میں واقع ان کا ذہنی و جسمانی معذور بھتیجہ کو فوری ہاسپٹل منتقل کرنے کیلئے کہا کیونکہ یہ معذور بھی تقریباً تین یوم سے بغیر کچھ کھائے پیئے مکان میں پڑا ہوا تھا جس کو فوری ایریا ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔محمد خالد جو مکان میں تنہا اپنے بھتیجہ کی خدمت کرتے ہوئے رہتے تھے گزشتہ شام جب انتقال کی خبر شہر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تو دوردراز سے لوگ پہنچ گئے۔ ٹی آر ایس قائد وی رمنا راؤ نے اپنی انسانیت کا ثبوت دیتے ہوئے جلد از جلد نہ صرف پولیس کارروائی کروائی بلکہ ہاسپٹل کے ڈاکٹرس کو پوسٹ مارٹم کرنے کیلئے تیار کروایا اور ڈاکٹر مدثر نے رات 10 بجے مکان پر پوسٹ مارٹم کیا۔ بعد ازاں نماز جنازہ جامع مسجد جگتیال میں ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان جگتیال میں عمل میں آئی۔

 

 

TOPPOPULARRECENT