Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس پلینری سیشن کی جھلکیاں

ٹی آر ایس پلینری سیشن کی جھلکیاں

٭ لال بہادر ا سٹیڈیم میں پلینری کے آغاز کا وقت 11بجے مقرر کیا گیا تھا لیکن چیف منسٹر 12بجے دن اسٹیڈیم پہنچے۔ ٭ چیف منسٹر نے ٹی آر ایس کا پرچم لہرایا اور شہیدان تلنگانہ کی یادگار پر پھول نچھاور کئے۔ اس موقع پر دو منٹ کی خاموشی مناتے ہوئے شہیدان تلنگانہ کو خراج پیش کیا گیا۔

٭ لال بہادر ا سٹیڈیم میں پلینری کے آغاز کا وقت 11بجے مقرر کیا گیا تھا لیکن چیف منسٹر 12بجے دن اسٹیڈیم پہنچے۔
٭ چیف منسٹر نے ٹی آر ایس کا پرچم لہرایا اور شہیدان تلنگانہ کی یادگار پر پھول نچھاور کئے۔ اس موقع پر دو منٹ کی خاموشی مناتے ہوئے شہیدان تلنگانہ کو خراج پیش کیا گیا۔
٭ چندر شیکھر راؤ نے ڈرم بجاکر پلینری کے آغاز کا اعلان کیا اور شمع روشن کی۔
٭ اسٹیرنگ کمیٹی صدرنشین پی راجیشور ریڈی ایم ایل سی نے خیرمقدم کیا جبکہ سکریٹری جنرل کیشو راؤ نے افتتاحی کلمات ادا کئے۔
٭ چیف منسٹر نے 12:40بجے تقریر کا آغازکیا اور ایک گھنٹے تک ان کا خطاب جاری رہا۔ جمعہ کے باوجود کئی اقلیتی قائدین اور کارکنوں نے اجلاس میں شرکت کو ترجیح دی اور نماز جمعہ سے محروم رہے۔ چیف منسٹر کے خطاب کے فوری بعد قائدین اور کارکن لنچ کیلئے نظام کالج روانہ ہوگئے اور وہاں سے دوبارہ اجلاس میں شریک ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT