Thursday , April 26 2018
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس کسی بھی وقت انتخابات کیلئے تیار، تشکیل تلنگانہ سے قبل کے تمام وعدوں کی تکمیل

ٹی آر ایس کسی بھی وقت انتخابات کیلئے تیار، تشکیل تلنگانہ سے قبل کے تمام وعدوں کی تکمیل

حکومت ہند سے عام انتخابات کے اشارے پروزیر آئی ٹی تلنگانہ کے ٹی آر کا بیان

حیدرآباد۔14جنوری(سیاست نیوز) تلنگانہ راشٹر سمیتی کسی بھی وقت انتخابات کے لئے تیار ہے اور ٹی آر ایس نے اپنے دور اقتدار میں تشکیل تلنگانہ سے قبل کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کیا ہے ۔ ٹی آر ایس حکومت اپنی کارکردگی سے مطمئن ہے اور کسی بھی وقت عوام کے درمیان جانے کیلئے تیار ہے۔ ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی و بلدی نظم و نسق مسٹر کے ٹی راما راؤ نے یہ بات کہی۔ انہو ںنے بتایا کہ مرکزی حکومت قبل از وقت انتخابات کے اشارے دے رہی ہے۔ مسٹر کے ٹی آر نے حکومت ہند کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کے اشارے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں عام انتخابات اور ریاست تلنگانہ کے علاوہ دیگر ریاستوں میں انتخابات کی صورت میں تلنگانہ راشٹر سمیتی انتخابات کا سامنا کرنے تیار ہے ۔انہوں نے کانگریس کی جانب سے برقی خریدی معاہدوں میں ہونے والی دھاندلیوں کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو بدنام کرنے کیلئے کی جانے والی ان سازشوں کو تلنگانہ راشٹر سمیتی ناکام بنائے گی اور آئندہ انتخابات میں کانگریس کو عوام مسترد کردیں گے۔ مسٹر کے ٹی راما راؤ سیکریٹریٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے بات چیت کے دوران قبل از وقت عام انتخابات کے اشارے دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے اس بات کی کوشش کی جا رہی ہے کہ قومی سطح پر یکساں انتخابی عمل کا تجربہ کیا جائے اور اگر حکومت ایسا کرتی ہے تو تلنگانہ راشٹر سمیتی انتخابات کیلئے تیار ہے کیونکہ تلنگانہ راشٹر سمیتی نے تشکیل تلنگانہ سے قبل جو وعدے کئے تھے انہیں پورا کیا ہے اور اس کے علاوہ حکومت ریاست عوام کی فلاح و بہبود کے معاملہ میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے ۔انہوں نے دعوی کیا کہ تلنگانہ راشٹر سمیتی کو ریاست کے عوام کا اعتماد حاصل ہے اور چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ ریاست کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے اقدامات کر رہے ہیں اور عوام مطمئن ہیں لیکن اپوزیشن جماعتیں حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔مسٹر کے ٹی راما راؤ کی جانب سے قبل اْز وقت انتخابات کا اشارہ دیئے جانے کے بعد ریاست میں تمام سیاسی جماعتوں اور قائدین کی سرگرمیوں میں اضافہ ہونے کا امکان ہے اور کہا جارہاہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے جاریہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کی فلاح و بہبود کی مزید اسکیمات کا اعلان کیا جائے گا اور اسی طرح ترقیاتی پراجکٹس کے آغاز اور افتتاح کا عمل بھی تیز کرتے ہوئے نئے پراجکٹس کے اعلان کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT