Tuesday , August 14 2018
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس کے دور میں ریاست قرض میں مبتلا

ٹی آر ایس کے دور میں ریاست قرض میں مبتلا

لینڈ، سینڈ اور ڈرگس مافیا کو بڑھاوا، ایل رمنا

شمس آباد 11 فروری (سیاست نیوز) تلگودیشم ریاستی صدر ایل رمنا نے شمس آباد کے مواضعات کوتوال گوڑہ، نرکھوڈہ اور چودر گوڑہ کا دورہ کرتے ہوئے پارٹی پرچم لہرایا اور عوام سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔ کوتوال گوڑہ میں خطاب کرتے ہوئے ایل رمنا نے کہاکہ ٹی آر ایس حکومت اقتدار پر آنے کے بعد سے لینڈ، سینٹ، اور ڈرگس مافیا کو کافی بڑھاوا ملا ہے۔ کوتوال گوڑہ اراضی مسئلہ میں ریاستی حکومت کا بھی دخل ہے جس کی سی بی آئی کے ذریعہ تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا۔ شمس آباد کے تمام مواضعات پہلے ہی جی او 111 کی وجہ سے ترقی میں کافی پیچھے ہوگئے ہیں۔ کوتوال گوڑہ اراضی کے نام پر ایک فرضی کمپنی نے کروڑہا روپئے کا قرض حاصل کیا جس میں مرکزی حکومت بھی شامل ہیں۔ اب کوتوال گوڑہ کے مکینوں کو اراضی کے نام پر نوٹس جاری کی جارہی ہے۔ انھوں نے تیقن دیا کہ وہ کوتوال گوڑہ کے عوام کو انصاف ملنے تک ان کا ساتھ دیں گے۔ ایل رمنا نے چودر گوڑہ میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ کے چندرشیکھر راؤ کی قیادت میں حکومت کو کروڑہا روپئے کا قرض ہوگیا ہے۔ چیف منسٹر صرف عوام کو اسکیمات کے نام پر دھوکہ دے رہے ہیں۔ ہر طبقہ کی ترقی کے اعلانات، ڈبل بیڈ روم مکانات، خاتون کو تین ایکڑ اراضی، بے روزگاروں کو روزگار کا اعلان سب وعدے صرف زبانی خرچ بن کر رہ گئے ہیں۔ کارپوریٹ سطح پر تعمیر کرنے کا اعلان کیا لیکن اس کے نام پر پرگتی بھون تعمیر کرواکر عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ تلنگانہ میں تلگودیشم اقتدار پر آنے کے بعد پرگتی بھون کو دواخانہ میں تبدیل کیا جائے گا۔ ریاست کے تمام 31 اضلاع میں تلگودیشم ہر منڈل کا دورہ کرتے ہوئے عوامی مسائل سے واقفیت حاصل کرے گی۔ ٹی آر ایس کے دور میں چار ہزار سے زائد کسانوں نے خودکشی کی لیکن حکومت کسانوں کو ایکس گریشیاء بھی دینے کا اعلان نہیں کیا۔ ٹی آر ایس کا دور عوام کے لئے مشکلات کا دور بن گیا ہے۔ 2019 ء انتخابات میں عوام ہی ٹی آر ایس کو سبق سکھائیں گے۔ اس موقع پر بی وینو گوپال تلگودیشم سکریٹری ، گنیش گپتا آرگنائزنگ سکریٹری، محمد جہانگیر خان، کمار یادو ، ایچ ایوب حسین، محمد حفیظ الدین، محمد امجد ، موہن راؤ، سدھاکر گوڑ کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔

TOPPOPULARRECENT