Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / ٹی ایس ایمسیٹ 2018ء اعلامیہ کی اجرائی

ٹی ایس ایمسیٹ 2018ء اعلامیہ کی اجرائی

14 اپریل آن لائن ادخال درخواست کی آخری تاریخ
حیدرآباد ۔ 10 مارچ (سیاست نیوز) ٹی ایس ایم سیٹ 2018ء کیلئے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ انجینئرنگ، فارمیسی، اگریکلچر اور دیگر پروفیشنل کورسیس میں ایم سیٹ کے ذریعہ رینک داخلے دیئے جائیں گے۔ یہ ٹسٹ جواہر لال نہرو ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی کے زیراہتمام منعقد ہوگا۔ انجینئرنگ اسٹریم میں انٹر ایم پی سی کامیاب یا سال آخر کے طلبہ درخواست داخل کرسکتے ہیں۔ یہ ٹسٹ جملہ 160 نمبرات کیلئے 160 سوالات پر مشتمل ہوگا اور امتحان کا وقت تین گھنٹے ہوگا۔ 160 سوالات میں 80 سوالات میاتھمیٹکس ، فزکس سے 40 اور کیمسٹری سے 40 سوالات ہوں گے اور سوالیہ پرچہ دو زبانوں انگریزی اور تلگو میں ہوگا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT