Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / ٹی ایس سیٹ کامیاب طلبہ کے اسناد کی جانچ

ٹی ایس سیٹ کامیاب طلبہ کے اسناد کی جانچ

حیدرآباد ۔ 9 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ میں واقع کالجس میں لکچرارس کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کے لیے منعقدہ ٹی ایس سیٹ 2017 ( تلنگانہ اسٹیٹ اہلیتی ٹسٹ ) میں کامیاب ( اہل ) امیدواروں کے لیے جاریہ ماہ 16 تا 21 جنوری تک عثمانیہ یونیورسٹی میں صداقت ناموں کی جانچ کا شیڈول جاری کیا گیا ۔ عثمانیہ یونیورسٹی ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس میں واقع فاصلاتی تعلیم مرکز میں واقع ٹی ایس سیٹ ، آفس میں صداقت ناموں کی جانچ کی جائے گی ۔ تمام کامیاب ( اہل ) امیدواروں سے مذکورہ تاریخ کے دوران تمام صداقت ناموں کے ساتھ حاضر ہونے کی سیٹ عہدیداروں نے خواہش کی ۔بتایا جاتا ہے کہ اسٹیٹ اہلیتی ٹسٹ کا گذشتہ چند ماہ انعقاد عمل میں لایا گیا تھا اور نتائج کی اجرائی کے بعد صداقت ناموں کی جانچ کا شیڈول جاری کیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT