Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی ایس نیٹ کا آئندہ ماہ انعقاد

ٹی ایس نیٹ کا آئندہ ماہ انعقاد

حیدرآباد۔ 11 جون (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے اساتذہ تقررات کیلئے اہلیتی ٹسٹ ٹی ایس ٹیٹ 2017 کا آئندہ ماہ جولائی میں انعقاد عمل میں لانے کا فیصلہ کیا اور اس فیصلہ کی روشنی میں ڈائریکٹر ریاستی محکمہ تعلیم جی کشن نے ٹیٹ کا اعلامیہ جاری کیا۔ تلنگانہ میں ٹیٹ کیئے بی ایڈ اور ڈی ایڈ کامیاب طلبہ شرکت کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیٹ کیلئے 12 جون تا 23 جون آن لائن درخواستیں پیش کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ درخواستوں کی فیس 12 جون تا 22 جون تک ادا کرسکتے ہیں۔ طلبہ کیلئے مختلف مقامات پر ہیلپ سنٹرس 12 جون تا 23 جون کارکرد رہیں گے۔ درخواستیں پیش کرنے والے امیدوار اپنے ہال ٹکٹس 17 جولائی سے راست کمپیوٹرس کے ذریعہ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں اور ٹی ایس ٹیٹ کا 23 جولائی کو منعقد کرنے کی توقع کی جاتی ہے کہ زائد از 26 ہزار امیدوار ٹیٹ میں شرکت کریں گے۔ ٹیٹ کے اوقات بتاتے ہوئے کہا کہ 23 جولائی کو پہلا پرچہ صبح 9:30 بجے تا 12 بجے دن اور دوسرا پرچہ دوپہر 2:30 بجے تا 5 بجے شام اوقات مقرر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تلنگانہ اسٹیٹ ٹیچرس اہلیتی ٹسٹ 2017ء کے نتائج کا 5 اگست تک اعلان کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT