Monday , November 20 2017
Home / سیاسیات / ٹی ایم سی، کانگریس ۔ بایاں بازو اتحاد دونوں کو بنگال انتخابات میں کامیابی کا یقین

ٹی ایم سی، کانگریس ۔ بایاں بازو اتحاد دونوں کو بنگال انتخابات میں کامیابی کا یقین

کولکتہ ۔ 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال میں چھٹے اور آخری مرحلہ کے اسمبلی انتخابات سے ایک دن قبل اہم سیاسی پارٹیوں ترنمول کانگریس اور بایاں بازو ۔ کانگریس اتحاد نے آج اعتماد ظاہر کیا کہ وہی آئندہ حکومت تشکیل دیں گے۔ ٹی ایم سی کے سینئر قائد مکل رائے نے قیاس آرائیوں کو بکواس قرار دیا کہ انتخابات میں ان کی پارٹی کا مظاہرہ انتہائی ناقص رہا۔ انہوں نے کہا کہ وہ مطمئن ہے جبکہ سی پی آئی ایم کے ریاستی سکریٹری سوریا کانتا مشرا نے کہا کہ ریاست میں تبدیلی دیکھی جائے گی۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کے فیصلہ پر کہ کئی ریاستی عہدیداروں کا تبادلہ کردیا جائے، کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ وہ کل کے بعد ہی اس بارے میں بات کریں گے۔ اپوزیشن لیڈر ریاستی اسمبلی مشرا نے کہا کہ برسراقتدار آنے پر وہ شاردا چٹ فنڈ اسکام، ناردا اسٹنگ آپریشن اور کرپشن کے دیگر معاملات کے سلسلہ میں کارروائی کری

TOPPOPULARRECENT