Friday , December 15 2017
Home / Top Stories / ٹی ایم سی اسمبلی چناؤ تنہا لڑے گی : ممتا بنرجی

ٹی ایم سی اسمبلی چناؤ تنہا لڑے گی : ممتا بنرجی

کولکاتا ، 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ترنمول کانگریس مغربی بنگال میں آئندہ ماہ کے اسمبلی انتخابات میں چناؤ تنہا لڑے گی، پارٹی سربراہ ممتا بنرجی نے آج یہ بات کہی اور ٹی ایم سی امیدواروں کی فہرست جاری کردی، جس میں اسپورٹس شخصیتیں، اداکار اور صحافی شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے جیسے ہی چھ مرحلے پر مشتمل انتخابی شیڈول کا اعلان کیا، ممتا نے پریس کانفرنس میں ٹی ایم سی امیدواروں کے اعلان میں بی جے پی، کانگریس اور بائیں بازو کو پیچھے چھوڑ دیا جنھیں اس الیکشن میں ٹی ایم سی کو شکست دینے کیلئے اتحاد کو ہنوز طے کرنا ہے۔ ممتا نے کہا کہ 2011ء کے برخلاف جب ٹی ایم سی نے اسمبلی چناؤ کانگریس کے ساتھ اتحاد میں لڑے تھے، پارٹی اس مرتبہ اپنے بل بوتے پر الیکشن کا سامنا کرے گی۔ وہ 2011ء کے اپنے حلقہ انتخاب بھبنی پور سے ہی چناؤ لڑیں گی۔

TOPPOPULARRECENT