Sunday , September 23 2018
Home / سیاسیات / ٹی ایم سی کی ’’بد حکمرانی‘‘ کے خلاف سی پی آئی (ایم) کتابچوں کی اجرائی

ٹی ایم سی کی ’’بد حکمرانی‘‘ کے خلاف سی پی آئی (ایم) کتابچوں کی اجرائی

کولکتہ۔ 19 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے خلاف صف آرائی کرنے کی خاطر اپوزیشن سی پی آئی (ایم) نے آج سات کتابچوں کا اجراء کیا ہے جس میں خواتین پر کئے جانے والے مظالم اور ممتا بنرجی کی بحیثیت ریلوے وزیر خواتین سے کئے گئے وعدوں کا تذکرہ کیا گیا ہے ۔ دریں اثناء سی پی آئی (ایم) ریاستی سکریٹری بمن بوس نے کہا کہ ہم نے محتلف

کولکتہ۔ 19 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے خلاف صف آرائی کرنے کی خاطر اپوزیشن سی پی آئی (ایم) نے آج سات کتابچوں کا اجراء کیا ہے جس میں خواتین پر کئے جانے والے مظالم اور ممتا بنرجی کی بحیثیت ریلوے وزیر خواتین سے کئے گئے وعدوں کا تذکرہ کیا گیا ہے ۔ دریں اثناء سی پی آئی (ایم) ریاستی سکریٹری بمن بوس نے کہا کہ ہم نے محتلف موضوعات پر سات کتابچوں کی اجرائی کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عوام کو ممتا بنرجی کو یہ حکمرانی کا پتہ چل سکے ۔ کتابچوں میں نندی گرام کا بھی تذکرہ ہے اور ترنمول کانگریس کی جانب سے دارجلنگ میں امن کی بحالی سے لیکر اقلیتوں کی ترقی کے دعوؤں کو بھی ضبط تحریر میں لایا گیا ہے ۔ بمن بوس نے کہا کہ نندی گرام کے بارے میں اب تک بہت کچھ کہا اور لکھا جاچکا ہے لیکن ان کتابچوں کے ذریعہ عوام کو حقائق کا پتہ چلے گا۔ عوام کو نندی گرام ، جنگل محل اور دارجلنگ کے بارے میں بھی حقائق کا پتہ چل جائے گا۔

سابق ماؤسٹ کو ٹکٹ دینے پر
ٹی ایم سی پر تنقید
کولکتہ ۔ 19 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام)سی پی آئی (ایم) نے اج ترنمول کاگنریس سے استفسار کیا کہ آخر پالامو ایم پی کامیشور بیٹھا کو جھارکھنڈ سے پارٹی کا ٹکٹ کیونکر دیا گیا ہے جو ایک سابق ماؤسٹ ہیں اور اپنی زندگی کا ایک طویل حصہ جیل میں گزارا ہے ۔ کیا ٹی ایم سی کا یہ دعویٰ غلط نہیں ہے کہ وہ ایک صاف و شفاف پارٹی ہے اور دیانتدار امیدواروں کو اولین ترجیح دیتی ہے ؟

TOPPOPULARRECENT