ٹی ایم سی کے فرہاد حکیم، کولکتہ کے میئر منتخب

کولکتہ 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کے وزیر اور ترنمول کانگریس کے امیدوار فرہاد حکیم نے 144 رکنی کولکتہ میونسپل کارپوریشن میں 121 ووٹ حاصل کرتے ہوئے میئر کے انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ شہری ادارہ کے میونسپل سکریٹری ہری ہر پرساد منڈل نے خفیہ رائے دہی کے ذریعہ ہونے والے ان انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا۔ اس انتخاب میں فرہاد حکیم کے خلاف مقابلہ کرنے والی بی جے پی کی امیدوار مینا دیوی پروہت کو صرف پانچ ووٹ حاصل ہوسکے۔ بائیں بازو کے 12 اور کانگریس کے دو کونسلرس نے رائے دہی کا بائیکاٹ کیا۔ سی پی آئی (ایم) کی ایک کونسلر بلقیس بیگم گزشتہ ہفتہ کولکتہ ہائی کورٹ سے رجوع ہوتے ہوئے حکیم کے انتخاب کو اس بنیاد پر چیلنج کیا تھا کہ وہ (حکیم) اس بلدی ادارہ کے کسی بھی وارڈ کے کونسلر نہیں ہیں لیکن ہائیکورٹ نے انتخابات پر حکم التواء جاری کرنے سے انکار کردیا تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT