Thursday , June 21 2018
Home / سیاسیات / ٹی ایم سی ۔ بی جے پی جھڑپ10 زخمی، مکانات نذرآتش

ٹی ایم سی ۔ بی جے پی جھڑپ10 زخمی، مکانات نذرآتش

ہوگلی (مغربی بنگال) ، 11 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 10 افراد زخمی ہوگئے اور سات مکانات کو آگ لگا دی گئی جبکہ برسراقتدار ترنمول کانگریس اور اپوزیشن بی جے پی کے ورکرس کے درمیان آج یہاں کے موضع میں جھڑپ ہوگئی، پولیس نے یہ بات کہی۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنیل چودھری نے بتایا کہ یہ جھڑپ دریائے مندیشوری سے ریتی نکالنے پر کنٹرول کے بارے میں چھڑ گئی ۔ آرام باغ پولیس اسٹیشن کے تحت موضع پوربا کرشناپور میں پیش آئے واقعہ میں ایک بی جے پی ورکر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے بموجب واقعہ کے بعد مبینہ ’سینڈ مافیا‘ زین العابدین گاؤں کو واپس ہوا جو سیاسی وجوہات کے سبب یہاں نہیں رہ رہا تھا۔ وہ ابتداء میں سی پی آئی میں تھا اور بعد میں کانگریس میں شامل وہا اور پھر بی جے پی سے وابستہ ہوگیا۔ وہ مبینہ طور پر دریائے مندیشوری سے ریتی کی غیرقانونی نکاسی پر کنٹرول رکھتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT