Wednesday , December 19 2018

ٹی این جی اوز بھون میں کرسمس تقریب

چیرمین تلنگانہ بیورویجس بورڈ دیوی پرساد و دیگر کا خطاب
حیدرآباد۔21ڈسمبر(سیاست نیوز) تلنگانہ نان گزیٹیڈ آفیسر س اسوسی ایشن گریٹر حیدرآباد کے زیراہتمام ٹی این جی اوز گریٹر حیدرآباد بھون میں کرسمس تقریب منعقد ہوئی ۔ چیرمن تلنگانہ بیوریج بورڈ دیوی پرساد‘ صدر ٹی این جی اوز اسٹیٹ کمیٹی کے رویندر ریڈی‘ جنرل سکریٹری ایم راجندرا ‘ گریٹر حیدرآباد صدر ایس ایم حسینی مجیب‘ جنرل سکریٹری ایس پربھاکر‘ ویمن پریسڈنٹ شریمتی راشیل کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔ ٹی این جی اوز کی جانب سے سرکاری ملازمین میں اجناس او رملبوسات بھی تقسیم کیے گئے ۔ مسٹر دیوی پرساد نے اس موقع پر کہاکہ حکومت تلنگانہ تمام طبقات کے ساتھ انصاف کررہی ہے۔ رمضان اور کرسمس کے موقع پر اقلیتوں کی خوشی میںشامل ہونے چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو کی حکومت اقدامات کررہی ہے۔ پچھلے تین سالوں سے کرسمس کے موقع پر بھی غریبوں میںملبوسات او راجناس کی تقسیم کیا جارہا ہے ۔ ٹی این جی اوز بھی ایک ایسا ادارہ ہے جو حکومت کی فلاحی اسکیمات کو فروغ دینے میں ہر وقت سرگرم عمل رہتا ہے۔ بالخصوص ٹی این جی اوز گریٹر حیدرآبادحکومت کی فلاحی اسکیمات کو عوام تک پہنچانے کا کام بہ خوبی انجام دے رہی ہے۔ ٹی این جی اوز ہر وقت سرکاری ملازمین کی فلاح وبہبود کے لئے کھڑی رہتی ہے۔ٹی این جی اوز کی مسلسل نمائندگی پر ہی بہت جلد آئوٹ سورسنگ اور کنٹراکٹ کی بنیاد پر سرکاری محکموں میںخدمات انجام دینے والوں کو مستقل کرنے کا چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو نے اعلان کیاہے ۔ تلنگانہ آپسی بھائی چاری اور گنگاجمنی تہذیب کی مثال والی ریاست ہے جہاں پر تمام مذاہب کی عوام کے ساتھ انصاف کیاجارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT