Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / ٹی ای ٹی امتحان دینے آئے دو ’منا بھائی ‘زیرحراست

ٹی ای ٹی امتحان دینے آئے دو ’منا بھائی ‘زیرحراست

پرتاپ گڑھ۔ 17اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ کوتوالی سٹی پولیس نے ٹی ای ٹی امتحان میں زیر حراست دو طلباء کے خلاف پیر کی شام سنگین دفعات میں معاملہ درج کرکے جیل روانہ کردیا۔ایس ایچ او ادیتہ کمار سنگھ نے بتایا کی ایم ڈی پی جی کالج میں ٹی ای ٹی امتحان کے دوران مرکز منتظم کے ذریعہ سندیپ یادو ساکن بروتی تھانہ آسپور دیوسرہ ضلع پرتاپ گڑھ اور رتنیش کمار ساکن سریہ پور تھانہ دریہ پور ضلع جونپور دوسرے کی آئی ڈی لے کر امتحان دینے کے لئے آئے تھے جنہیں پولیس نے پکڑ کر حراست میں لے لیا۔پیر کے روز مرکز منتظم ڈاکٹر اے این ترپاٹھی کی شکایت پر دونوں ملزمان کے خلاف سنگین دفعات میں معاملہ درج کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے ۔معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT