Tuesday , August 14 2018
Home / دنیا / ٹی بی کے 2030 ء تک مکمل خاتمہ کیلئے 114 ممالک کی کانفرنس

ٹی بی کے 2030 ء تک مکمل خاتمہ کیلئے 114 ممالک کی کانفرنس

جنیوا۔ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) تپ دق یا ٹی بی کسی زمانے میں کینسر یا ایڈس کی طرح جان لیوا بیماری تصور کی جاتی تھی لیکن اب اس پر 95% تک قابو پالیا گیا ہے لیکن خال خال ایسے واقعات بھی سامنے آئے ہیں جہاں کوئی نہ کوئی ٹی بی میں مبتلا ہوکر فوت ہوجاتا ہے تاہم اب دنیا کے 114 ممالک کے مندوبین نے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ ٹی بی کا 2030ء تک مکمل صفایا کردیا جائے گا۔ تپ دق کے خاتمہ کیلئے ماسکو میں منعقدہ ڈبلیو ایچ او گلوبل منسٹرئیل کانفرنس کے دوران اس فیصلہ کا اعلان کیا گیا۔ اسی دوران ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبر یاسیس نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ آج کا دن ٹی بی جیسی مہلک بیماری کے خاتمہ کے لئے ایک علامتی دن کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ ٹی بی کے خلاف موثر لڑائی میں 2000 ء سے اب تک 53 ملین افراد کی زندگی بچائی جاچکی ہے جبکہ اس بیماری سے فوت ہونے والوں کے تناسب میں بھی 37% کمی واقع ہوئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT