Tuesday , November 13 2018
Home / سیاسیات / ٹی جے ایس نے انتخابی منشور الیکشن کمیشن کو پیش کردیا

ٹی جے ایس نے انتخابی منشور الیکشن کمیشن کو پیش کردیا

حیدرآباد 8 نومبر ( این ایس ایس ) پروفیسر کودنڈا رام کی تلنگانہ جنا سمیتی نے آج اپنا منشور الیکشن کمیشن کو پیش کردیا ۔ ٹی جے ایس کے ترجمان وینکٹ ریڈی کی قیادت میں ایک ٹیم نے چیف الیکٹورل آفیسر رجت کمار سے ملاقات کی اور اپنے منشور کی ایک نقل انہیں پیش کردی ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے وینکٹ ریڈی نے کہا کہ ٹی جے ایس پہلی سیاسی جماعت ہے جس نے اپنا منشور کمیشن کو پیش کیا ہے جبکہ دوسری جماعتوں نے ابھی تک اپنا منشور پیش نہیں کیا ہے ۔ ٹی جے ایس نے کمیشن سے خواہش کی کہ اس کے پارٹی آفس ملکاجگری پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جو ضابطہ کی خلاف ورزی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT