Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی سرینواس یادو کو وزارتی عہدہ ہائیکورٹ کی نوٹس

ٹی سرینواس یادو کو وزارتی عہدہ ہائیکورٹ کی نوٹس

حیدرآباد۔ 12 نومبر (این ایس ایس) حیدرآباد ہائیکورٹ نے وزیر کمرشیل ٹیکسیس ٹی سرینواس یادو کو تلگو دیشم سے انحراف کرتے ہوئے حکمراں ٹی آر ایس میں شمولیت کے بعد وزارتی عہدہ پر برقراری کے سلسلے میں نوٹس جاری کی ہے۔ ٹی سیوا پرساد ریڈی کی دائر کردہ رِٹ درخواست کو قبول کرتے ہوئے جس میں سرینواس یادو کو بحیثیت وزیر ’’نااہل‘‘ قرار دینے کی خواہش کی گئی ہے، ہائیکورٹ نے اندرون چار ہفتہ سرینواس یادو سے وضاحت طلب کی۔ عدالت نے انہیں جوابی حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے آئندہ سماعت چار ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔ سرینواس یادو کے وزیر بننے کے تعلق سے تنازعہ چلا آرہا ہے کیونکہ تلنگانہ تلگو دیشم قائدین ای دیاکر راؤ ، ایل رمنا اور اے ریونت ریڈی نے گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے ان کیخلاف کارروائی کی درخواست کی ہے، تاہم گورنر کا یہ موقف ہے کہ اسمبلی اسپیکر ایس مدھو سدن چاری ، اس ضمن میں کسی بھی فیصلہ کے مجاز ہے۔ اگر اسپیکر ان کا استعفیٰ قبول کرلیتے ہیں تو صنعت نگر حلقہ اسمبلی میں ضمنی انتخاب ناگزیر ہوجائے گا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT