Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی سیوا سنٹرس کے قیام کیلئے درخواستیں مطلوب

ٹی سیوا سنٹرس کے قیام کیلئے درخواستیں مطلوب

حیدرآباد ۔ 21 اکٹوبر (سیاست نیوز) ٹی سیوا سنٹرس کے ذریعہ عوام کو 150 سے زائد آن لائن خدمات سے استفادہ کا موقع فراہم کرنے کیلئے ریاستی سطح پر ٹی۔ سیوا سنٹرس کے قیام کیلئے خواہشمند اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔ غیر رقمی خدمات، بلس ادائیگی، بینکنگ، انشورنس، منی ٹرانسفر، پان کارڈ، بس، ٹرین اور فلائیٹ ٹکٹس کی خریداری، مائیکرو اے ٹی ایم اس طرح ایک دو نہیں بلکہ 150 سے زائد آن لائن خدمات ایک ہی پلاٹ فارم سے فراہم کرنے کے مقصد سے کمپیوٹر کے میدان میں 23 سالہ وسیع تر تجربہ رکھنے والے پیس گروپ نے ٹی ۔ سیوا سنٹرس کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ عوام کو سہولیات کے مقصد سے اڈوانسڈ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے۔ آن لائن شاپنگ کی سہولت بھی ہوگی۔ درخواست فارمس اور مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9100994489، 8801007277 پر رابطہ کریں اور آن لائن درخواستیں ویب سائیٹ www.tsevacentre.com پر داخل کی جاسکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT