Monday , December 11 2017
Home / Top Stories / ٹی سی ایس کے سربراہ چندرشیکھرن ٹاٹاسنس کے صدرنشین

ٹی سی ایس کے سربراہ چندرشیکھرن ٹاٹاسنس کے صدرنشین

ممبئی ۔ /12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ٹی سی ایس کے سربراہ این چندرشیکھرن کو آج رات صدرنشین ٹاٹا سنس مقرر کیا گیا ۔ اس طرح دو مہینے سے جاری انتہائی تلخ تکرار کا خاتمہ ہوگیا ۔ اس کے بعد غیر رسمی سائرس میستری کی برطرفی اور اس کے بعد سے مسلسل تلخ بحث کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا جو آج ختم ہوگیا ۔ 54 سالہ چندرشیکھرن 103 ارب امریکی ڈالر مالیتی ٹاٹا سنس کے صدرنشین ہوں گے ۔ جس میں نمک سے لیکر سافٹ ویئر تک تیار کیا جاتا ہے ۔ وہ پہلے غیرپارسی صدرنشین ہوں گے ۔ جسے 150 سالہ ٹاٹا گروپ کا صدرنشین نامزد کیا گیا ہے ۔ ٹاٹا سنس کے بورڈ آف ڈائرکٹرس کا آج ایک اجلاس ہوا ۔جس میں متفقہ طور پر سلیکشن کمیٹی کو چندرشیکھرن کو اکزیکٹیو صدرنشین مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ۔ جسے سلیکشن کمیٹی قبول کرتے ہوئے انہیں ٹا ٹا سنس کا صدرنشین نامزد کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT