Sunday , July 22 2018
Home / شہر کی خبریں / ٹی فائبر کے کاموں کا کے ٹی آر نے جائزہ لیا

ٹی فائبر کے کاموں کا کے ٹی آر نے جائزہ لیا

حیدرآباد۔ 6 فروری (سیاست نیوز) وزیر صنعت و آئی ٹی کے تارک راما راؤ نے ٹی فائبر کے زیراہتمام انجام دیئے جانے والے ٹیکنالوجی ڈیموسٹریشن نیٹ ورک کے کاموں کو دو ہفتوں میں مکمل کرنے اور ٹی ورک پہلے مرحلے کے کاموں کو جون تک مکمل کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی اور ورنگل میگا ٹیکسٹائل پارک ڈراٹی پورٹ، گرین انڈسٹریل ایم ایس ایم ایس پارک ظہیرآباد نمبر، میگا فوڈ پارک اور سیڈ پارک کے پیشرفت کا جائزہ لیا۔ کے ٹی آر نے آج ٹی ایس آئی آئی سی آفس پر متعلقہ محکمہ جات کے عہدیداروں کا اجلاس طلب کرکے ترقیاتی و تعمیری کاموں پر غوروخوض کیا۔ ٹی فائبر کے زیراہتمام انجام دیئے جانے والے (TDN) کے کاموں کو اندرون 2 ہفتے مکمل کرنے پیشرفت کا بھی جائزہ لیا۔ مہیشورم کے چار مواضعات میں ای نیٹ ورک کے کاموں پر عہدیداروں نے روشنی ڈالی۔ ان کاموں کی تکمیل کے بعد ای ہیلتھ، ای ایجوکیشن، ای گورنس شعبوں میں فائبر پراجیکٹس کے ذریعہ ہونے والی تبدیلیوں سے عہدیداروں نے وزیر صنعت کے ٹی آر کو واقف کرایا۔ کے ٹی آر نے محکمہ آئی ٹی کے پرنسپل سیکریٹری جیش رنجن کو آئندہ ہفتے ای نیٹ ورک کے کاموں کا فیلڈ دورہ کرکے جائزہ لینے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ورکس ہارڈ ویر انکیوبیٹر کے ڈیزائن کو منظوری حاصل ہوئی۔ اس کے پہلے مرحلے کے کاموں کو جون تک مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ کے ٹی آر نے ٹی کلوڈ کے قیام پر محکمہ آئی ٹی کے کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ ٹی ایس آئی آئی سی کے زیراہتمام انجام دیئے جانے والے دوسرے کاموں بالخصوص ورنگل میگا ٹیکسٹائل پارک کے کاموں کی پیشرفت پر بھی غوروخوض کیا۔ عہدیداروں نے انہیں بتایا کہ ٹیکسٹائل پارک کیلئے محکمہ ماحولیات کی منظوریاں حاصل ہوچکی ہیں۔ پارک کے لے آؤٹ کا کام مکمل ہوگیا ہے۔ پینے کے پانی، سڑکوں کی تعمیرات کے کاموں میں تیزی پیدا کردی گئی ہے۔ پانی کی سہولت کیلئے 50 کروڑ روپئے منظور کئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT