Saturday , October 20 2018
Home / شہر کی خبریں / ٹی وجئے کمار سروا سکھشا ابھیان پراجیکٹ ڈائرکٹر تلنگانہ

ٹی وجئے کمار سروا سکھشا ابھیان پراجیکٹ ڈائرکٹر تلنگانہ

حیدرآباد 5 جون (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے مسٹر ٹی وجئے کمار اڈیشنل سکریٹری محکمہ تعلیم کو سروا سکھشا ابھیان تلنگانہ کے پراجکٹ ڈائرکٹر (ایس پی ڈی) کے عہدے کی مکمل زائد ذمہ داری سونپتے ہوئے تعینات کیا ہے۔ اس سلسلہ میں اسپیشل چیف سکریٹری محکمہ تعلیم شریمتی رنجیو رکر آچاریہ نے احکامات جاری کئے۔ بتایا جاتا ہے کہ سروا سکھشا ابھیان اسٹیٹ پراجکٹ ڈائرکٹر کا عہدہ ایک طویل عرصہ سے مخلوعہ ہے جس کو پیش نظر رکھتے ہوئے آزادانہ طور پر کسی عہدیدار کو تعینات نہیں کیا گیا تھا۔ تاہم نئے تعلیمی سال کے آغاز کے ساتھ مسٹر وجئے کمار کو مکمل زائد ذمہ داری سونپتے ہوئے اسٹیٹ پراجکٹ ڈائرکٹر سروا سکھشا ابھیان مقرر کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT