Monday , June 25 2018
Home / دنیا / ٹی وی اینکر اوپرا ونفری کا صدارتی انتخاب لڑنے پر غور

ٹی وی اینکر اوپرا ونفری کا صدارتی انتخاب لڑنے پر غور

واشنگٹن،10جنوری(سیاست ڈاٹ کام )معروف امریکی اداکارہ اور ٹی وی میزبان اوپرا ونفری نے 2020میں امریکہ کا صدارتی انتخاب لڑنے پر غور کرناشروع کردیا ہے ۔امریکی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ونفری2020میں امریکہ کے صدارتی انتخابات میں امیدوار ہوں گی اور وہ اس سلسلہ میں قطعیفیصلہ کے اعلان پر غور کررہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق گولڈن گلوب ایوارڈز کے دوران ونفری نے سیسل لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ قبول کیا اور اس دوران انہوں نے اشارہ دیا کہ وہ صدارتی انتخاب میں امیدوار ہوسکتی ہیں۔

آسٹریلیا میں پہلی بار ہم جنس پرستوں کی اجتماعی شادی
ملبورن۔ 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا میں’میریج ایکوول ڈے ‘کے موقع پرہم جنس پرستوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام کیا گیا ۔آسٹریلیا کی پارلیمنٹ نے گزشتہ سال دسمبر میں ایک سروے کے بعد اکثریت کے ساتھ ہم جنس شادی کی منظوری دے دی تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہم جنس پرست جوڑے کی شادی کے لئے ایک ماہ کا انتظار کرنا پڑا کیونکہ آسٹریلوی قانون کے تحت شادی کی منصوبہ بندی کے بارے میں 30 دن پہلے مطلع کرنا ہوتا ہے ۔ایک مہینہ مکمل ہونے کے بعد کل کئی ہم جنس پرست جوڑے نے شادی رچائی ہے ۔آسٹریلوی دولت مشترکہ کھیلوں کے اسپرنٹر کریگ برنس اور ان کے ساتھی لیوک سلوین (ایتھلیٹ ) بھی شادی کرنے والی جوڑیوں میں موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT